• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سعودی ولی عہد کی موجودگی میں ٹرمپ اور شامی صدر احمد الشرع کی ملاقات

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 14, 2025
0 0
A A
سعودی ولی عہد کی موجودگی میں ٹرمپ اور شامی صدر احمد الشرع کی ملاقات
Share on FacebookShare on Twitter

ریاض (ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز ریاض میں شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر ڈونلڈ ٹرمپ کے شامی حکومت پر سے تمام پابندیاں اٹھانے کے اعلان کے بعد ہو رہی ہے۔ٹرمپ نے منگل کو ریاض میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ وہ شام پر سے پابندیاں اٹھا لیں گے۔امریکی صدر نے شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے جو خلیج تعاون کونسل سے ملاقاتوں کے لیے ریاض میں ہوں گے۔خلیجی خطے میں ٹرمپ کے چار روزہ دورے کے پہلے دن کاروباری معاہدات نمایاں رہے جن میں سعودی عرب کی جانب سے امریکہ میں سرمایہ کاری کے لیے 600 بلین ڈالر اور مملکت کو 142 بلین ڈالر کے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کا وعدہ شامل ہے۔شام کے صدر احمد الشرع خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض میں موجود تھے۔سعودی عرب کے دورے کے بعد ٹرمپ قطر کے دارالحکومت دوحہ جائیں گے جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی اور دیگر حکام کے ساتھ سرکاری دورے میں شرکت کریں گے۔ امریکہ کے ایک اہم اتحادی قطر سے توقع ہے کہ وہ امریکہ میں سینکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا۔امریکی اتحادی اسرائیل نے شام کے لیے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی ہے لیکن ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے انہیں یہ اقدام کرنے کی ترغیب دی۔القاعدہ کے سابق کمانڈر الشرع کے ساتھ ان کی بات چیت کو قریب سے دیکھا جائے گا کیونکہ مبصرین یہ اندازہ لگانا چاہتے ہیں کہ واشنگٹن دمشق کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے میں کتنا سنجیدہ ہے۔الشرع نے 2016 میں القاعدہ سے تعلقات ترک کر دیئے تھے۔ٹرمپ کا دوحہ کا دورہ اس ہفتے وائٹ ہاؤس کے اس اعلان کے بعد ہو رہا ہے کہ وہ قطریوں سے ایک بوئنگ 747-8 طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جسے امریکی صدارتی طیارہ ایئر فورس ون کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔یہ پرتعیش طیارہ امریکی حکومت کے اب تک کے وصول کردہ قیمتی ترین تحائف میں سے ایک ہو گا جو بالآخر ٹرمپ کی صدارتی لائبریری کو عطیہ کیا جائے گا۔اگرچہ قطر کی جانب سے بدھ کو اعلان کردہ سرمایہ کاری کی قطعی تفصیلات واضح نہیں تھیں لیکن اس معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز بوئنگ سے وسیع حجم والے تقریباً 100 جیٹ طیارے خریدنے کے معاہدے کا اعلان کرے گی۔قطر کے دورے کے بعد ٹرمپ جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے ابوظہبی جائیں گے۔ اس کے بعد وہ جمعہ کو واپس واشنگٹن روانہ ہوں گے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ اس کی بجائے وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ممکنہ ملاقات کے لیے ترکی کا سفر کر سکتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    اپریل 29, 2026
    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    اپریل 29, 2026
    معروف تعلیمی ادارے جامعہ سراج العلوم کو کردیا گیاسیل

    معروف تعلیمی ادارے جامعہ سراج العلوم کو کردیا گیاسیل

    اپریل 29, 2026
    عالمی تیل پیدا کرنے والے گروپ کے لیے بڑا دھچکا

    عالمی تیل پیدا کرنے والے گروپ کے لیے بڑا دھچکا

    اپریل 29, 2026
    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    اپریل 29, 2026
    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    اپریل 29, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist