
پٹنہ، 17 مئی:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نالندہ ضلع کے تحت مجوزہ صالح پور-نرسنڈا -تیلمر -کروٹا روڈ کا زمینی معائنہ کیا ۔یہ روڈ ایس ایچ 78(بہٹا -سرمیرا)روڈ سے شروع ہو کر صالح پور-نرسنڈا -تیلمر -کروٹا ہوتے ہوئے این ایچ 30(پٹنہ ،موکامہ کے جگدمبا استھان موڑ)پر ملتا ہے ۔یہ روڈ راجگیر جانے کے لیے ایک متبادل راستہ ہے ۔ اس روڈ کو چوڑا (فور لین کی شکل میں)کیا جائے گا۔جس سے راجگیرجانے میں لوگوں کو سہولت ہوگی اور وقت کی بھی بچت ہو گی۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے نالندہ ضلع کے تحت مجوزہ صالح پورسے راجگیربدھ سرکٹ فور لین روڈ کی تعمیر کے الائنمنٹ کازمینی معائنہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں۔صالح پور سے راجگیردو لین روڈ کو چار لین کی شکل میں چوڑا کیا جائے گا۔ اس سے پٹنہ سے راجگیر تک سفر کرنے والے لوگوں کو آمدو رفت میں بڑی سہولت ہو گی اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔ معائنہ کے دوران حکام نے بتایا کہ مجوزہ روڈ کی الائنمنٹ میں آنے والی ریلوے لائن کے اوپر ایک ایلیویٹیڈ روڈ تعمیر کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے صالح پور موڑکے معائنہ کے بعد چوہان موڑ، بیلداری پر ،، نورسرائے میں بھی جگہ کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری،محکمہ سڑک تعمیرات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر مہیر کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر کمار روی، وزیر اعلیٰ کے اوایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، پٹنہ کے ڈی ایم ڈؒاکٹر چندر سنگھ، نالندہ کے ڈی ایم مسٹرششانک شبھنکرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔











