بیت المقدس (ہ س)۔سعودی عرب نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر قومی سلامتی ایتمار بین گویر کی مسجد اقصیٰ کے دورے کی مذمت کی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے ‘ایس پی اے’ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوج کی حفاظت میں اسرائیلی وزیر اور یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ مذمت شاہی خاندان کی طرف سے بھی کی گئی ہے۔وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی اور وحشیانہ حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا ہے۔مملکت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کو مقدس مقامات کی بے حرمتی و خلاف ورزی اور فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف جوابدہ ٹھہرائے۔اردن نے بھی ایتمار بین گویر کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی مذمت کی ہے۔ خیال رہے اسرائیلی وزیر اعظم نے ‘یوم یروشلم’ کی تقریبات کے دوران مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا ہے۔خیال رہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 2022 میں حکومت کے قیام کے بعد مسجد اقصیٰ کے کئے دورے کیے ہیں۔ تاہم ان کے دوروں پر بین الاقوامی سطح پر تنقید کی گئی ہے۔












