• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

حافظ منصور کا بہیمانہ قتل انتہائی افسوس ناک:ناظم امارت شرعیہ

مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے، مرحوم کے اہل خانہ کی معقول مالی امداد دی جائے، اہل خانہ کے کسی ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے: شبلی القاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 29, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

پھلواری شریف،28مئی(پریس ریلیز): امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ کے ناظم حضرت مولانامحمد شبلی القاسمی صاحب اپنے پریس بیان میں بتایاکہ ضلع دربھنگہ کے نستہ گاؤں میں بدھ کی صبح ایک دل خراش واقعہ نے پورے علاقےکو سوگوار کر دیا۔بلیا تیسی، بسفی بلاک ضلع مدھوبنی کے باشندہ اور نستہ پرائمری اسکول میں گزشتہ سولہ سترہ سالوں سے تعلیمی خدمات انجام دینے والے استاد حافظ منصور صاحب کو اسکول جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر بے دردی سے شہید کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب وہ روزانہ کی طرح اسکول جا رہے تھے اور اسکول سے محض دو سو میٹر کے فاصلے پر ایک سنسان مقام پر ان پر یہ حملہ کیا گیا۔حافظ منصورمرحوم نہ صرف اپنے طلبہ کے درمیان ایک مقبول استاد تھے؛ بلکہ ان کی شخصیت علاقے میں شرافت، سادگی اور دیانت داری کی پہچان بن چکی تھی۔وہ ہمیشہ تعلیمی میدان میں سرگرم رہتے اور بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں رہتے تھے۔ جیسےہی اس واقع کی اطلاع امارت شرعیہ کو ملی تو امیر شریعت حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب کی ہدایت پر فوراً ناظم امارت شرعیہ، نے متاثرہ خاندان سے رابطہ قائم کیا اور ان کے چچاد بھائی جناب مقصود عالم سے واقعہ کی تفصیل معلوم کی اور غم زدہ خاندان کو تسلی دی ۔ واضح رہے حافظ منصور صاحب مرحوم کے پانچ چھوٹے بچے ہیں، جن میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ تمام بچے ابھی تعلیم کے ابتدائی مرحلہ میں ہیں اور والد کی ناگہانی موت سے ان کا مستقبل اندھیرا ہوگیا ہے۔اس واقعے کے بعد لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر ایک استاذ، جو روزانہ ایک ہی راستے سے اسکول آتا جاتا ہے، اس طرح سرعام مارا جا سکتا ہے تو عام لوگوں کی حفاظت کا کیا حال ہوگا؟امارتِ شریعت بہار کے ناظم حضرت مولانا شبلی قاسمی صاحب نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ:ایک استاد کا قتل نہ صرف ایک فرد کا قتل ہے؛ بلکہ یہ علم، تہذیب اور سماج کے روشن چراغ کو بجھانے کے مترادف ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس معاملے میں سخت ایکشن لے، مجرموں کو فوری گرفتارکرے اوراسے واقعی سزا دے کر متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف دیا جائے۔
حضرت ناظم صاحب نے حکومت بہار سے درج ذیل مطالبات کیے ہیں:
1. مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے۔2. مرحوم حافظ منصور کے اہل خانہ کی معقول مالی امداد دی جائے۔ 3.ان کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری دی جائے۔ 4.ان کے سبھی بچوں کی بہتر تعلیم کا سرکار اپنی جانب سے نظم کرے۔ 5. اسکولوں اور اساتذہ کے تحفظ کے لیے خصوصی سیکورٹی اقدامات کیے جائیں۔
اس واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا آج کے دور میں ایک استاد بھی محفوظ نہیں؟ ایک ایسا استاد جو نسلوں کو سنوارنے میں مصروف تھا، آج خود غیر سماجی عناسر کے ظلم کا شکار ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔( آمین)

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist