
پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)انڈین آئل کارپوریشن لیمیٹیڈ(آئی او سی ایل) نے 1770اپرینٹس کی بحالی کے لئے درخواست فارم طلب کئے ہیں۔ منتخب امید واروں کو ٹریڈ کے مطابق دو سال کی ٹریننگ گواہاٹی، برونی، گجرات، ہلدیہ ، متھورا، پی آر پی ایس، پانی پت، ڈگبوئی، بونگائی گائوں یا پارا دیپ ریفائنری میں دی جائے گی۔خواہش مند امید وار آفیشیل ویب سائٹ https://iocl.comپر جاکر 2 جون 2025 تک آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔یہ باتیں بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین امتیاز احمد کریمی نےاہل امید واروں کے مفاد میںبتائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امید وار کے پاس الگ الگ ٹریڈ کے لئے الگ الگ تعلیمی لیاقت ہونی چاہئے۔ امید وار ویب سائٹ سے اس سلسلے کی تفصیل حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی زمرہ کے لئے کوئی بھی فارم فیس قابل ادا نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امید وار کی عمر18 سال سے 24 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ ریزروکیٹوگری کے امید واروں کے لئے عمر کی حد میں ضابطے کے مطابق چھوٹ ملے گی۔جناب کریمی نے کہا کہ اہلیت رکھنے والے امیدوار ضرور فارم بھریں ۔دل و جان سے کمپٹیشن کی تیاری کریں۔محنت سے کامیابی ملتی ہے۔ جناب کریمی نے کہا کہ طلبا و طالبات ہر طرح کے مقابلہ جاتی امتحان کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ کوئی بھی مقالہ جاتی امتحان خواہ روز گار حاصل کرنے کے لئے ہو یا اعلیٰ تعلیم کے لئے داخلہ ٹسٹ ہو ، آپ ضرور فارم بھریں۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی طرح کی کامیابی کے لئے محنت اولین شرط ہے۔ محنت اور لگن سے ہر منزل آسان ہو جاتی ہے۔ آپ دل و جان سے محنت کریں۔ محنت سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ہماری دعائیں او ر نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔











