پٹنہ:غلام رسول اسماعیلی نے ایک پریس ریلیز بیان میں کہاکہ بہار میں ایک طرف جہاں سیاسی گھمسان جاری ہے تو وہیں دوسری جانب ذی استعداد لوگوں کااعلی مناصب پر فائز ہوناخوش آئند ہے۔جے ڈی یو کے عظیم لیڈر سابق ممبرآف پارلیمنٹ مولانا غلام رسول بلیاوی کو ان کی نمایا کارکردگی اور نمائندگی کے سبب بہار اقلیتی کمیشن کا چیئرمین بنایاگیاجو قابل تحسین اور باعث مباہات ہے۔اس موقع پرادارہ شرعیہ کے پرنسپل مولانا قاری نوازش کریم فیضی سمیت ادارہ شرعیہ کے اساتذہ نے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ مولانا غلام رسول بلیاوی جنتا دل یونائیٹڈپارٹی سے وابستہ ایک عظیم سیاست دان ہیں۔ وہ ایک بہترین عالم دین اور مشہورخطیب بھی ہیں۔ مولانا بلیاوی نے بھارتیہ پارلیمان کے ایوان راجیہ سبھا میں بہار کی نمائندگی کرچکے ہیں۔











