• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, فروری 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غیر ملکی طلبہ کے داخلہ پر روک، امریکی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ٹرمپ کے فیصلے پر عمل سے روک دیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 30, 2025
0 0
A A
غیر ملکی طلبہ کے داخلہ پر روک، امریکی عدالت نے  ہارورڈ یونیورسٹی کو ٹرمپ کے فیصلے پر عمل سے روک دیا
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(ہ س)۔ایک امریکی خاتون وفاقی جج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو فوری طور پر ہارورڈ یونیورسٹی کے غیر ملکی طلبہ کے اندراج کے اختیارات ختم کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کریں گی۔ اس اقدام کو مبصرین نے آئیوی لیگ” جامعات کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا، جو اس وقت امریکی انتظامیہ سے مختلف محاذوں پر نبرد آزما ہیں۔بوسٹن کی ضلعی عدالت کی جج ایلیسن بورو نے اعلان کیا کہ وہ ایک عبوری عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ موجودہ صورت حال برقرار رہے۔ چھ روز قبل انھوں نے ہارورڈ کو ایک عارضی حکم دیا تھا جس کے تحت انتظامیہ کو طلبہ کے اندراج کے اختیارات ختم کرنے سے روکا گیا۔اسی روز جب عدالت میں سماعت ہو رہی تھی، ہزاروں ہارورڈ طلبہ اپنی اسناد حاصل کر رہے تھے۔ ادھر ٹرمپ انتظامیہ نے ملک کی قدیم اور امیر ترین یونیورسٹی پر دباؤ بڑھا دیا ہے … اور اربوں ڈالر کی گرانٹس منجمد کی گئی ہیں، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں اور امتیازی سلوک کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ہارورڈ نے موقف اختیار کیا کہ غیر ملکی طلبہ کے اندراج کے اختیارات واپس لینے سے شدید منفی اثرات مرتب ہوں گے کیوں کہ اس کے ایک چوتھائی طلبہ غیر ملکی ہیں، جب کہ ہارورڈ کینیڈی اسکول میں 60 فی صد گریجویٹ طلبہ بیرون ملک سے آتے ہیں۔یہ اقدامات ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہیں جس کے تحت امریکی حکومت جامعات کو اپنی سیاسی پالیسیوں سے ہم آہنگ کرنے پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔ اسی ضمن میں وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا کہ چینی طلبہ، خاص طور پر چینی کمیونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والوں اور حساس شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والوں کے ویزا منسوخ کیے جائیں گے۔ اس سے 275,000 چینی طلبہ متاثر ہو سکتے ہیں جو امریکی یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم ہیں۔اس سے قبل حکومت کی تنقید کا ہدف زیادہ تر آئیوی لیگ کی جامعات تھیں، جن پر بائیں بازو کی طرف جھکاؤ اور سام دشمنی کا الزام تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے مئی میں ہارورڈ کا غیر ملکی طلبہ سے متعلق لائسنس منسوخ کر دیا اور 30 دن کی مہلت دی تاکہ وہ اس فیصلے کو انتظامی طریقے سے چیلنج کر سکے۔محکمہ انصاف کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اب کسی عدالتی حکم کی ضرورت نہیں کیوں کہ ہارورڈ کے پاس اپیل کا راستہ موجود ہے۔ تاہم جج بورو نے اس بات پر شک ظاہر کیا کہ اس عمل کا نتیجہ مختلف ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم آخرکار وہیں واپس نہ آ جائیں جہاں ابھی ہیں؟

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    فروری 25, 2026
    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    فروری 25, 2026
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist