• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مئی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

موسم گرما کی تعطیل میں اسکول کے طلبہ و طالبات لے لیے بنیادی دینی تعلیم کا نظم کیا جائے

خانقاہوں کے سجادہ نشینوں، ملی تنظیموں کے ذمہ داران اور اہم افراد کی مشترکہ اپیل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 31, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

تعلیم کے بغیر ترقی یافتہ قوموں کے شانہ بشانہ کھڑاہونا ممکن نہیں ہے، سماج میں بہت سارے مسائل نا واقفیت کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، ان مسائل کے سد باب اورذہنی وفکری طورپر نئی نسل کی تربیت اور انہیں با شعور بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے ہاتھوں میں علم کی شمع تھمائی جائے، علم ہی وہ شاہ راہ ہے، جس پر چل کر ملک وملت کی تعمیر کی جاسکتی ہے۔ اس لیے ضرورت ہے کہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنی بچیوں کو بھی اعلیٰ سے اعلی تعلیم دلائیں،یہ وقت کا تقاضہ ہے اورحالات کی پکار بھی۔
بہار کی مشہور خانقاہوں کے سجادہ نشیں ،ملی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں کہ ہمارے معاشرہ میں اسکول و مدارس سے دور ہونے والے بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے، جو نہ صرف فرد کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ ملت و سماج کے روشن مستقبل کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔
مدارس و اسکولوںمیں نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے، اور یہ وقت ہے کہ ہم اجتماعی طور پر اس بات کی کوشش کریں کہ ہمارے معاشرہ کا کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔ تعلیم ایک فريضہ ہے، ایک ذمہ داری ہے اور ایک ایسی دولت ہے جو انسان کو شعور، بصیرت، کردار اور ترقی کا راستہ دکھاتی ہے۔ اس لیے ہم تمام والدین، سرپرستوں، سماجی کارکنان اور باشعور حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور یہ طے کر لیں کہ ہمارے معاشرہ کا کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔
اس وقت اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیل ہو چکی ہے ، اس لیے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکول کے طلبہ و طالبات کے لیے بنیادی دینی تعلیم کا نظم کیا جائے ۔ مدارس کے ذمہ داران ، ائمہ مساجد اور سماج کے باشعو ر افراد اس جانب خصوصی توجہ دیں ، مدارس کی نگرانی میں مکاتب اور مساجد کے اندر ان طلبہ و طالبات کے لیے خصوصی دینیات کورس کی تدریس کا نظم کیا جائے ، جس میں انہیں ایمان و عقیدے کی بنیادی باتیں ، طہارت، نماز، روزہ اور روز مرہ کے ضروری مسائل بتائے جائیں ، قرآن کریم کی چھوٹی چھوٹی سورتوں کے یاد کرانے کا اہتمام کیا جائے اور اخلاقی تعلیم بھی دی جائے ۔
والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو ضرور تعلیم دلوائیں، چاہے وہ عصری تعلیم کے ادارے ہوں یا دینی تعلیم کے مراکز۔ دونوں قسم کی تعلیم اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے، اور ایک متوازن اور بامقصد زندگی کے لیے دونوں کا حصول ضروری ہے۔ اس لیے ہم والدین، سرپرستوں، دینی و سماجی کارکنوں، ائمہ مساجد، اساتذہ کرام اور معاشرے کے باشعور افراد سے مؤدبانہ اپیل کرتے ہیں کہ بچوں کو ہر حال میں تعلیم سے وابستہ کریں، خواہ وہ مدارس ہوں یا اسکول۔
· دینی تعلیم اور عصری تعلیم دونوں کی اہمیت کو سمجھیں — کیونکہ یہی توازن ملت کے فکری اور عملی استحکام کی بنیاد ہے۔
· ہر علاقے میں تعلیم سے محروم بچوں کی فہرست تیار کی جائے اور تعلیم گاہوں میں ان کے داخلے کی کوشش کی جائے، علاقے کے تمام تعلیم یافتہ و باشعور افراد مل کر ایسی بیداری مہم چلائیں کہ کوئی بچہ داخلے سے محروم نہ رہ جائے۔
· ہر ایک فرد کے لیے دینی تعلیم ضروری ہے اس لیے موسم گرما کی تعطیلات میں اسکول جانے والے بچوں کے لیے خصوصی کلاس اور صباحی و مسائی مکاتب کا انتظام کیا جائے، تاکہ وہ دینی تعلیم، قرآن، نماز، طہارت، اخلاقیات اور سیرت سے واقفیت کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت سے مضبوط رشتہ قائم ہو۔
· بنیادی دینی تعلیم کے لیے مساجد یا دیگر جگہوں میں مکاتب قائم کیے جائیں،مکاتب کے نظام تعلیم کو معیاری وپرکشش بنایا جائے، بڑے مدارس اپنے حلقہ کے مکاتب کی نگرانی کریں اورطلبہ وطالبات کے امتحانات منعقد کرائیں۔
· موسم گرما کی تعطیل میں اسکولی بچوں کے لیے دینی تعلیم کا نظم کیا جائے اور محلہ کی مساجد میں اور مکاتب میں ان کے لیے خصوصی کلاس شروع کیا جائے۔
یہ وقت تعلیمی شعور بیدار کرنے کا ہے۔ ہم سب کو، بالخصوص علمائے کرام، ملی قائدین، اساتذہ، ڈاکٹرز، وکلاء، تاجر حضرات اور دیگر بااثر افراد کو اپنی اجتماعی و انفرادی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اس مہم میں شامل ہونا چاہیے۔ تعلیم ہی وہ کنجی ہے جو فرد کو بہتر انسان، سماج کو بہتر ماحول، اور ملت کو بہتر مستقبل عطا کر سکتی ہے۔آئیے، اس نئے تعلیمی سال میں عہد کریں کہ ہم سماج کے ہر بچے کو تعلیم سے جوڑیں گے ورنہ بڑا نقصان ہو گا۔
یاد رکھیے !دینی تعلیم ہماری روحانی و اخلاقی بنیاد ہے اور عصری تعلیم ہمارے سماجی و معاشی استحکام کی کنجی ہے۔ دینی تعلیم سے انسان کا تعلق رب سے جڑتا ہے، اور عصری تعلیم سے انسان معاشرے کا باعزت فرد بنتا ہے۔ دونوں کو ہم آہنگی کے ساتھ حاصل کرنا ہی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
آئیے! عہد کریں:
ہر بچہ تعلیم یافتہ، ہر گھر روشن، ہر قوم ترقی یافتہ!”
اپیل کنندگان
1۔حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی امیر شریعت بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ، 2- حضرت مولانا ڈاکٹر سید شمیم احمد منعمی سجادہ نشیں خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ ، پٹنہ
3۔ حضرت مولانا سید شاہ مصباح الحق عمادی سجادہ نشیں خانقاہ عمادیہ منگل تالاب ، پٹنہ ،4۔ حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عالم قاسمی صدر آل انڈیا ملی کونسل بہار،5۔ مولانا محمد شبلی القاسمی ناظم امار ت شرعیہ پھلواری شریف، پٹنہ، 6- مولانا مفتی سہیل احمد ندوی صدر مفتی امارت شرعیہ پھلواری شریف، پٹنہ7- مولانا مفتی محمد نافع عارفی جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار،8۔ جناب نجم الحسن نجمی ڈائرکٹر نجم فاؤنڈیشن ، پٹنہ، 9- مولانا ناظم صاحب ناظم اعلیٰ جمیعۃ علما ء بہار(م) ،10۔ جناب ڈاکٹر فیض احمد قادری سکریٹری جعیۃ علماء بہار(الف)

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist