پٹنہ سیٹی 30 مئی( ذوالقرنین) بی جے پی کے ریاستی ترجمان پربھاکر کمار مشرا نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تحائف سے مغلوب ہے پی ایم مودی نے بارش سے پہلے ہی بہار میں تحائف کی بارش کر دی ہے مسٹر مشرا نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی نے تحفے دے کر بہار کے لوگوں کی خواہشات کو پورا کیا ہے لوگ خوش ہیں مسٹر مشرا نے کہا کہ پی ایم مودی نے جمعہ کو وکرم گنج میں 48,520 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا ان تحائف سے بہار کی ترقی میں تیزی آئے گی اس سے پہلے پی ایم مودی نے جمعرات کو پٹنہ ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا اور بہٹا ہوائی اڈے میں سول انکلیو کا سنگ بنیاد رکھایہ پروجیکٹ بہار میں فضائی رابطے سیاحت تجارت اور سرمایہ کاری کو ایک نئی سمت دیں گے پٹنہ ہوائی اڈے پر 1,200 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا نیا ٹرمینل بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ ہے جبکہ بہٹا ہوائی اڈے پر سول انکلیو 1,413 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا بہٹا ہوائی اڈے پر سول انکلیو کی تعمیر سے ہر سال 50 ہزار افراد ہوائی سفر کر سکیں گے ان ہوائی اڈوں سے بہار ترقی کی نئی اڑان بھرے گا۔











