
پٹنہ31 مئی (پریس ریلز)ڈاکٹر محمد شفاعت کریم اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال، پٹنہ نے پریس اعلانیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے آج مورخہ 31 مئی بروز سنیچر گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس کے پیش نظر کالج کے اساتذہ اور اسٹاف میں کافی خوشی کاماحول ہے۔ سبھوں نےکالج کے پرنسپل محفوظ الرحمن کو گلدستہ پیش کرکے مبارکباد پیش کی ۔ طبی کالج پٹنہ کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا جانا بہار میں تاریخ رقم کر چکی ہے جس میں اسمارٹ کلاس روم، 200 بیڈ کا اسپتال، لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے تقریبا 700 بیڈ کا ہاسٹل، پرنسپل کوارٹر، فیکلٹی کوارٹر، اسٹاف کوارٹر کے علاوہ کیمپس کے اند ہی ہربل گارڈن کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔اس موقع پر کالج کے استاذہ ، اسٹاف اور طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر ہے۔ کالج کے اساتذہ ڈاکٹر محمد تنویر عالم (کلیات) ڈاکٹر محمد شفاعت کریم، محمد اصغر علی و اسٹاف اشرف جمال، رباب بانو نے پرنسپل پروفیسر محمد محفوظ الرحمن کو پھولوں کا گلدستہ دے کر مبارکباد پیش کی۔











