• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

نشہ کو جڑ سے مٹانے کے عزم کیساتھ شہری جمعیۃ کی نشہ مخالف مہم اختتام پذیر

8؍دن میں 16؍ریلیوں کے ذریعہ ہزاروں لوگوں کو نشہ کے نقصانات سے واقف کرایا گیا، 5؍رکنی کمیٹی نشہ کی لت چھڑانے میں مدد کرے گی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 26, 2022
0 0
A A
نشہ کو جڑ سے مٹانے کے عزم کیساتھ شہری جمعیۃ کی نشہ مخالف مہم اختتام پذیر
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور۔ شہری جمعیۃ علماء کانپور کے زیراہتمام 18؍دسمبر سے شروع ہونے والی نشہ مخالف مہم آج 16؍ویں ریلی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ جمعیۃ علماء کے ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے یتیم خانہ چوراہے پہ نشہ کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کے ساتھ اختتامی دعا کرائی۔ اِن 8؍دنوں میں جاجمؤ کے مختلف علاقے، حلیم کالج، چمن گنج، بینا جھابر، پیچ باغ، بکرمنڈی، قلی بازار، پٹکاپور، گوالٹولی، میرپور، بابوپوروہ، کرنیل گنج کیساتھ اناؤ کے شکلا گنج و اخلاق نگر میں کل ملاکر 16؍ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں افراد نے شرکت درج کرائی۔ آخری روز 12؍بجے میرپور،2؍بجے اجیت گنج اور بعد عصر کرنیل گنج سے ریلی نکالی گئی۔
مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اختتامی خطاب میں کہا کہ آج اگر ہم نے اس معاملہ میں سنجیدگی سے کوئی لائحہ عمل طے نہیں کیا اور اپنے جوانوں اور بچوں کی فکر نہیں کی تو پھر تاریخ ہم کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مولانا نے کہا کہ سب سے پہلی ذمہ داری والدین کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے دلوں میں منشیات کی نفرت پیدا کریں، ان کے فرینڈ سرکل کا جائزہ لیں، ضرورت سے زیادہ پیسے دینے سے احتیاط کریں، منشیات کی طرف رغبت کی جو وجوہات ہوں ان سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے اور جو دوکاندار چند پیسوں کی خاطر منشیات فروخت کررہے ہیں اور بچوں کا مستقبل تاریک کررہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اگر آج یہ اقدام نہ کیے گئے تو اپنے بچوں کی تباہی کے ہم بھی برابر کے ذمہ دار ہوں گے۔
شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خان جو اپنی پیرانہ سالی کے باوجود ہر ریلی میں شریک رہے اور لوگوں کو نشہ سے بچنے کی تلقین کرتے رہے، انہوں نے کہا کہ فی الحال 7؍روز کی مہم چلائی گئی ہے لیکن یہ کام پوری زندگی کرنے کا ہے۔ ہر پل، ہر لمحہ اپنے گھر والوں، باہر والوں، دوستوں پورے سماج کو نشہ سے بچانے کی فکر ہونی چاہئے، یہ ملک و قوم کی سب سے بڑی خدمت ہوگی۔
شہر قاضی حافظ معمور احمد جامعی جمعیۃ علماء کے ذمہ داران و کارکنان کو اس عظیم تحریک کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اور بڑے پیمانے پر یہ مہم چلائی جانی چاہئے، جمعیۃ علماء اپنے اسلاف کے مشن پر آج بھی قائم و دائم ہے اور یہی اس جماعت کی پہچان ہے۔
نائب صدر مولانا نورالدین احمد قاسمی نے کہا کہ عملی جدوجہد کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں دعا بھی کریں کہ ہماری ان کوششوں کو شرفِ قبولیت عطا ہوجائے۔ محنت کرنا ہمارا کام ہے لیکن اللہ سے رجوع کیے بغیر کامیابی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
نائب صدر مولانا محمد اکرم جامعی نے تفصیل کے ساتھ نشہ کے نقصانات سے عوام الناس کو آگاہ کیا اور نشہ میں مبتلا نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نشہ کی عادت چھڑانے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔
سکریٹری زبیر احمد فاروقی نے لوگوں سے کہا کہ ہماری یہ مہم صدقہ جاریہ ہے، اگر ایک شخص بھی اس مہم کے ذریعہ راہِ راست پر آگیا تو ہماری عاقبت کیلئے انتہائی مفید ہوگا۔ اس لئے خواہ چند منٹ کیلئے ہی سہی لیکن اس ریلی میں شامل ہوکر اپنا نام بھی درج کروائیں۔
سکریٹری مولانا انصار احمد جامعی نے جمعیۃ علماء کی اس مہم کو بھرپور تعاون دینے کیلئے باشندگانِ شہر و پولیس انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
شہری جمعیۃ کی جانب سے 5؍رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، تاکہ جو لوگ جمعیۃ کی مہم سے متأثر ہوکر نشہ کی لت سے پاک ہونا چاہتے ہوں وہ ان حضرات سے رابطہ کرکے ہر طرح کی مدد حاصل کرسکیں۔ کمیٹی میں مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی9839848686، معروف عالم دین مفتی عبدالرشید قاسمی9984181490، مولانا خلیل احمد مظاہری9450335642، نائب صدر مولانا محمد انیس خاں قاسمی9936705786 اور خازن مولانا انیس الرحمان قاسمی8423143396 کے نام شامل ہیں۔
آخری دن کی تینوں ریلوں میں مولانا عزیز الحسن قاسمی، حافظ محمد رضوان صدیقی، مولانا محمد عقیل جامعی، حافظ محمد ابرار ،مولانا ظفر عالم ندوی، مولانا توحید عالم ندوی، مولانا عبدالسلام قاسمی، مولانا محمد اویس قاسمی، مولانا محمد سہیل قاسمی،مولانا محمد فرید الدین قاسمی، مولانا محمد عامر قاسمی، مولانا محمد سلمان قاسمی، حافظ شمس الدین،محمد جنید مدنی،محمد وسیم، محمد عمیر،ریاض احمد، صادق امین،معروف احمد، محمد مبین،نعیم احمد،حاجی محمد صابر، محمد ابوذر، محمد شعیب، محمد آصف،سیدحبیب، عمیر شیخ ،محمد فرقان، منظور چودھری، محمد عرفان، زاہد شیخ سمیت کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist