(پریس ریلیز) بہار شریف کی خانقاہ بلخیہ فردوسیہ گلزار ابراہیم کے سجادہ نشیں اور صاحب بصیر ت عالم دین حضرت مولانا علی ارشد بلخی اشرفی کے وصال پر امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ کے امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ،اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا کہ حضرت مولانا ارشد بلخی اشرفی صاحبؒ بڑے شیخ طریقت، صاحب نسبت عالم دین تھے ،اللہ تعالیٰ نے انہیں نور بصیرت کی دولت عطا کی تھی ،ان کاوصال ملت اسلامیہ کے لئے بڑاسانحہ ہے، ان کے متوسلین و متعلقین کا حلقہ بڑا وسیع تھا،اللہ ان کے درجات کو بلند فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ،امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے کہا کہ حضرت مولانا ایک دور اندیش اور صاحب دل بزرگ عالم دین تھے ،ملت اسلامیہ کی رہنمائی فرماتے تھے، حضرت مولانا کے وصال پر حضرت امیر شریعت مد ظلہ اور قائم مقام ناظم صاحب کی ہدایت پر امارت شرعیہ سے ایک اعلیٰ سطحی وفد جس کی قیادت مولانا قمر انیس صاحب قاسمی معاون ناظم امارت شرعیہ نے فرمائی اور شریک جنازہ ہوا ،اس وفد میں مولانا عبد القدوس صاحب اور مولانا نعمان صاحب مبلغ امارت شرعیہ،جناب مسیح الدین صاحب نوادہ شامل ہوئے ،وفد کے ارکان نے حضرت کے جنازہ میں شرکت کی اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا ، اوراہل خانہ سے اظہار تعزیت کی، دعاء فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا علی ارشد بلخی اشرفی ؒ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورپسماندگان و متعلقین ومتوسلین کو صبر جمیل کی توفیق بخشے ۔آمین











