• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جون 15, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران کا اسرائیل کے جاسوس ڈرون گرانے کادعویٰ،اسرائیل پر 2000 میزائل داغنے کی تیاری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 14, 2025
0 0
A A
ایران کا اسرائیل کے جاسوس ڈرون گرانے کادعویٰ،اسرائیل پر 2000 میزائل داغنے کی تیاری
Share on FacebookShare on Twitter

تہران (ہ س)۔ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق، ایران کی افواج نے آج ہفتے کے روز شمال مغربی علاقے میں اسرائیلی جاسوس ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ڈرون طیارے ایرانی فضائی حدود میں’جاسوسی اور نگرانی‘ کے مشن پر داخل ہوئے تھے، یہ صوبہ سلماس کی سرحدی کے نزدیک گرا دیے گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر واقع ایک ہینگر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں لڑاکا طیارے موجود تھے۔دوسری جانب، ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ حملوں میں تقریباً دو ہزار میزائل اسرائیل کی جانب داغے جائیں گے” اور خبردار کیا کہ "ہمارے میزائل حملے سابقہ حملوں کے مقابلے میں بیس گنا زیادہ شدید ہوں گے”۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی اعلان کیا ہے کہ جب تک ضرورت محسوس ہوگی، اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔اس کے جواب میں، اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ایرانی ڈرون طیاروں کی موجودگی کے بعد سائرن بجا دیے گئے۔ بیان کے مطابق، اسرائیلی فوج نے کئی ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ العربیہ” اور "الحدث” کے نمائندے کے مطابق، مقبوضہ جولان اور بالائی جلیل کے علاقے میں سائرن بجنے کے بعد ایک ڈرون کو روکا گیا۔اسی دوران، اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے خبردار کیا کہ "ایران کو ہمارے خلاف میزائل داغنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ادھر اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ نے کہا "ہم نے تہران میں اہم اور مؤثر فضائی حملے کیے، جن میں ایران کے فضائی دفاعی نظام سمیت سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ہمارے جنگی طیارے تہران کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے ان حملوں میں شریک ہوئے”۔ہفتے کی صبح ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید فضائی حملوں کا تبادلہ ہوا، جب اسرائیل نے ایران کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا۔ اس کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، ان کی فضائیہ ایرانی سرزمین پر اہداف کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے، جب کہ ایرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ ایران نے اسرائیلی شہروں پر میزائلوں کی نئی کھیپ داغی ہے۔ایرانی دار الحکومت تہران سمیت دیگر علاقوں میں جمعے کی شب سے ہفتے کی صبح تک ایران نے اسرائیل پر پانچ میزائل حملے کیے۔ العربیہ اور الحدث کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے۔ تل ابیب اور بیت المقدس میں سائرن کی گونج سنائی دی، جس کے بعد شہری پناہ گاہوں کی طرف بھاگے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام کو فعال کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ہفتے کے روز ایران اور اسرائیل سے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے "ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا "ایرانی جوہری مقامات پر اسرائیلی بم باری اور تل ابیب پر ایرانی میزائل حملے … اب بس کر دیں”۔انھوں نے مزید کہا "وقت آ گیا ہے کہ رک جائیں، امن اور سفارت کاری کو غالب آنا چاہیے۔تاہم، ایران اور اسرائیل دونوں نے مزید حملوں کا اعلان کیا ہے، جس سے یہ جنگ، جو ان دونوں دشمنوں کے درمیان جاری ہے، شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ایران کے یہ حملے اسرائیل کی جانب سے جمعے کی صبح ایران پر کی گئی وسیع فضائی بم باری کے جواب میں کیے گئے تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جنوبی افریقہ نے لگاتار آٹھ ٹسٹ جیت کر عالمی ٹسٹ چمپیئن شب خطاب جیتا

    جنوبی افریقہ نے لگاتار آٹھ ٹسٹ جیت کر عالمی ٹسٹ چمپیئن شب خطاب جیتا

    جون 15, 2025
    زخمی ڈوگیٹ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم سے باہر

    زخمی ڈوگیٹ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم سے باہر

    جون 15, 2025
    ایران پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کی نہ حصہ لیا، فرانس

    ایران پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کی نہ حصہ لیا، فرانس

    جون 15, 2025
    اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے: ایرانی وزیر خارجہ

    اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے: ایرانی وزیر خارجہ

    جون 15, 2025
    جنوبی افریقہ نے لگاتار آٹھ ٹسٹ جیت کر عالمی ٹسٹ چمپیئن شب خطاب جیتا

    جنوبی افریقہ نے لگاتار آٹھ ٹسٹ جیت کر عالمی ٹسٹ چمپیئن شب خطاب جیتا

    جون 15, 2025
    زخمی ڈوگیٹ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم سے باہر

    زخمی ڈوگیٹ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم سے باہر

    جون 15, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist