پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)اسٹاف سلیکشن کمیشن ( ایس ایس سی) نے گروپ بی نن گزیٹیڈ عہدوں کے تحت جونیئر ہندی ٹرانسلیٹر، جونیئر ٹرانسلیشن افسر، جونیئر ٹرانسلیٹر، سنیئر ہندی ٹرانسلیٹر اور سب انسپکٹر (ہندی ٹرانسلیٹر) کے کل 437 عہدوں پر بحالی کے لئے درخواست فارم طلب کئے ہیں۔ ان عہدوں کے لئے ہندی یا انگلش میں ہندی/انگلش کمپلسری سبجیکٹ کے ساتھ ماسٹرس کرنے والے درخواست دے سکتے ہیں۔مقررہ اہلیت والے امید وار آفیشیل ویب سائٹ ssc.gov.inپر جا کر 26 جون 2025 تک آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔ یہ باتیں بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئر مین امتیاز احمد کریمی نے اہلیت رکھنے والے تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کے مفاد میں بتائی ہیں۔جناب کریمی نے کہا کہ ان عہدوں کے لئے امید واروں کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ریزرو کیٹوگری کے امید واروں کو زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں ضابطے کے مطابق چھوٹ دی جائے گی۔ دیگر تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔جناب کریمی نے کہا کہ اہل امیدوار ضرور فارم بھریں ۔دل و جان سے کمپٹیشن کی تیاری کریں۔محنت سے کامیابی ملتی ہے۔ جناب کریمی نے کہا کہ طلبا و طالبات ہر طرح کے مقابلہ جاتی امتحان کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ کوئی بھی مقالہ جاتی امتحان خواہ روز گار حاصل کرنے کے لئے ہو یا اعلیٰ تعلیم کے لئے داخلہ ٹسٹ ہو ، آپ ضرور فارم بھریں۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی طرح کی کامیابی کے لئے محنت اولین شرط ہے۔ محنت اور لگن سے ہر منزل آسان ہو جاتی ہے۔ آپ دل و جان سے محنت کریں۔ محنت سے ہی کامیابی ملتی ہے۔محنت کے بغیر کامیابی کا تصور محال ہے۔ ہماری دعائیں او ر نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔