سید پرویز قیصر
جنوبی افریقہ کی آسڑیلیا کے خلاف عالمی ٹسٹ چمپیئن شب کے فائنل میں پانچ وکٹ کی کامیابی اسکی ٹسٹ کرکٹ میں لگا تار آٹھویں تھی۔ جنوبی ا فریقہ نے دوسری مرتبہ لگایا آٹھ ٹسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس نے2002-03 میں لگاتار نو ٹسٹ میچوں میںجیت درج کی تھی جو اس کی سب سے اچھی کارکردگی ہے۔
جنوبی افریقہ نے لگاتار آٹھ ٹسٹ میچ جیتنے کی شروعات ویسٹ انڈیز کے خلاف پروڈینس میں اگست 2024 میں ہوئے ٹسٹ سے کی تھی۔ اس ٹسٹ میں جنوبی افریقہ نے40 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں54 اوور میں160 رن بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ میں42.4 اوور میں144 رن بنائے تھے جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگ میں80.4 اوور میں246 رن بناکر ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے263 رن کا ہدف دیا تھا مگر اسکے سبھی کھلاڑی66.2 اوور میں222 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔
میر پور،ڈھاکہ میں اکتوبر2024 کو بنگلہ دیش کے خلاف سریز کے پہلے ٹسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے سات وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے40.1 اوور میں106 رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں88.4 اوور میں308 رن بنائے تھے۔ دوسری اننگ میں بنگلہ دیش نے 89.5 اوور میں307 رن بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کیلئے 106 رن درکار تھے اس نے22 اوور میں تین وکٹ پر یہ رن بناکر میچ سات وکٹ سے جیتاْ
اس سریز کا دوسرا ٹسٹ میچ جوچٹاگانگ میں کھیلا گیا جنوبی افریقہ نے ایک اننگ اور 273 رن سے جیتا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے144.2 اوور میں چھ وکٹ پر 575 رن بناکر ڈکلیر کی تھی۔ بنگلہ دیش کے سبھی کھلاڑی پہلی اننگ میں45.2 اوور میں159 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جس کی وجہ سے اسے فالوآن پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ فالوآن کے بعد بنگلہ دیش کے سبھی کھلاڑی43.4 اوور میں143 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔
جنوبی افریقہ نے اپنے گھر پرسری لنکا اور پاکستان کے خلاف دو۔ دو ٹسٹ میچوں کی سریز میں کامیابیاں اپنے نام کی تھی۔ سری لنکا کے خلاف ڈربن میں ہوا پہلا ٹسٹ وہ233 رن سے جیتنے کے بعد اس نے پورٹ الزبتھ میں ہوا دوسرا ٹسٹ 109 رن سے جیتا تھا۔ پاکستان کے خلاف سریز کا پہلا ٹسٹ جو سنچورین میں کھیلا گیا تھا۔جنوبی افریقہ نے دو وکٹ سے جیتا تھا جبکہ کیپ ٹاون میں ہونے والا دوسرا ٹسٹ وہ دس وکٹ سے جیتی تھی۔
کیپ ٹاون میں پاکستان کے خلاف ہوئے دوسرے ٹسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے141.3 اوور میں615 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی 54.2 اوور میں194 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جس کے بعد اسے فالوآن پر مجطور ہونا پڑا تھا۔فالوآن کے بعد پاکستان نے122.1 اوور میں478 رن بنائے تھے اور جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لئے 58 رن کا ہدف دیا تھا۔ اس نے کسی نقصان کے بغیر 7.1 اوور میںیہ رن بناکر ٹسٹ دس وکٹ سیجیتا تھا۔
جنوبی افریقہ نے مارچ 2002اور مئی 2003 کے درمیان لگاتار نو ٹسٹ جیتنے تھے۔ اس نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے گھر اور بنگلہ دیش میں دو۔ دو ٹسٹ جیتے تھے۔ آسڑیلیا کے خلاف اپنے گھر پر اس نے ایک ٹسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پاکستان اور سری لنکا کو اپنے گھر پر دو۔دو ٹسٹ میچوں میں شکست دی تھی ۔