پٹنہ سیٹی 15جون ( ذوالقرنین) حافظہ زیبا پروین بنت محمد اقبال احمد کی تکمیل حفظ قرآن کریم کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اس مبارک مجلس کا آغاز محمد توصیف سلمہ کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا اس کے بعد بارگاہ نبوی میں نعت نبی کا نذرانہ نشاط فاطمہ نے پیش کیاپھر مدرسہ ہذا کے طلبہ زیبا پروین، آفرین فاطمہ، زہرا فاطمہ، رابحہ ناز، ثانیہ پروین،محمد رہبر اسلام،التمش رضا نے مختلف موضوعات پر تقریریں پیش کیںمولانا محمد راغب حسین انچارج صدر المدرسین نے اپنے بیان میں فرمایا کہ یہ سرکاری مدرسہ ہے لیکن الحمد للّٰہ تعلیم و تربیت میں ایک مثالی ادارہ ہے اساتذہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی نہیں برتتے دینی و عصری علوم ایک ساتھ دی جاتی ہے اور بچوں کے اندر تقریری صلاحیت پیدا کرنے کے لئے ہفتہ واری پروگرام بزم محمودیہ چلتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے طلبہ پٹنہ شہر میں تحریری و تقریری مقابلہ میں کامیابی کا پرچم بلند کر کے آتے ہیںلیکن فی الوقت اساتذہ کی کمی کی وجہ سے تعلیم پر اثر پڑا ہے انشاء اللہ یہ کمی بھی جلد ہی دور ہو جائے گی مدرسہ کے استاذ حافظ اسرار عالم و ماسٹر محمد عبران صاحب شریک مجلس رہے شرکت کرنے والوں میں محمد اقبال احمد آصف احمد حسن امام اسلم جاوید و دیگر معزز حضرات نے شرکت فرماکر بچے کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔











