• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

تہران میں قدس فورس کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیل کی بم باری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 16, 2025
0 0
A A
تہران میں قدس فورس کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیل کی بم باری
Share on FacebookShare on Twitter

تہران(ہ س)۔گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران حیفا اور تل ابیب پر ایرانی حملوں کے بعد، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تہران میں پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے ایک ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔فوجی ترجمان نے کہا کہ ’فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر قدس فورس کے ایک مرکز پر حملہ کیا۔‘ ان کے بقول، ’اس مرکز میں قدس فورس کے اہل کار مشرق وسطیٰ میں ایران کے نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیل پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔‘اسرائیلی فوج نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس” پر ایک وڈیو بھی نشر کی، جس میں ایرانی فوجی اہداف اور میزائل لانچنگ پلیٹ فارموں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق، فضائیہ نے تہران کے جنوب میں بیلسٹک میزائلوں کے مراکز پر بھی حملہ کیا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آج پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ ملک کو اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل قتل و غارت کے ذریعے ایران کو شکست نہیں دے سکتا۔ ان کے بقول، ’ایرانی افواج ان بزدلوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوں گی۔‘پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران اپنے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی پالیسی کے مطابق ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ایرانی صدر نے امریکا پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کی پشت پناہی کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے نئی لہر میں میزائل حملے” کیے جو اپنے اہداف کو "درستگی سے نشانہ بنانے میں کامیاب” رہے۔ بیان میں کہا گیا کہ "ہماری مؤثر، درست اور پہلے سے زیادہ تباہ کن کارروائیاں اسرائیل کے حساس اہداف کے خلاف جاری رہیں گی۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ملک میں ’در انداز‘ یا’ایجنٹ‘ موجود ہیں جو اسرائیل کے لیے اندرونی حملے انجام دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق دشمن کی ایک بڑی کارروائی فوجی نہیں بلکہ ان دراندازوں کے ذریعے کی گئی ہے۔قالیباف نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی تمام قومیتوں اور سیاسی طبقات نے’وحشی دشمن‘ کے خلاف متحد ہو کر مزاحمت کی ہے۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ ایرانی میزائل حملوں کی ایک نئی لہر کو روکنے میں مصروف ہے، تاہم کم از کم 10 میزائلوں کو نہیں روکا جا سکا۔ اسرائیلی امدادی اداروں کے مطابق، ان حملوں میں 4 افراد ہلاک اور تقریباً 74 زخمی ہوئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    اپریل 26, 2026
    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی  خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    اپریل 26, 2026
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist