پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)اسٹاف سلیکشن کمیشن ( ایس ایس سی) نے SSC CGL 2025کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ساتھ ہی فارم بھرنے کی کارروائی بھی چل رہی ہے۔ اس مرتبہ 14582 عہدوں پر بحالی ہوگی۔ جس میں حکومت ہند کی مختلف وزارت اور محکمے میں پوسٹنگ ہوگی۔ ان عہدوں پر بحالی کے لئے فارم بھرنے کی اہلیت کسی بھی سبجیکٹ گریجویٹ ہونا ہے۔کچھ عہدوں کے لئے تعلیمی لیاقت انٹر میڈیٹ بھی ہے۔اہلیت رکھنے والے خواہش مند امید وار 4 جولائی 2025 تک آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔اس سلسلے میں مزید تفصیلی جانکاری کے لئے امید وار آفیشیل ویب سائٹ ssc.gov.inپر جا کرحاصل کرسکتے ہیں۔ یہ باتیں بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئر مین امتیاز احمد کریمی نے اہلیت رکھنے والے تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کے مفاد میں بتائی ہیں۔جناب کریمی نے کہا کہ ان عہدوں کے لئے امید واروں کی عمر 27سے 32 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ریزرو کیٹوگری کے امید واروں کو زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں ضابطے کے مطابق چھوٹ دی جائے گی۔امید وار کو فارم فیس کے طور پر امید وار کو 100 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ ایس سی /ایس ٹی اور خواتین امید واروں کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔جناب کریمی نے کہا کہ اہل امیدوار ضرور فارم بھریں ۔دل و جان سے کمپٹیشن کی تیاری کریں۔محنت سے کامیابی ملتی ہے۔ جناب کریمی نے کہا کہ طلبا و طالبات ہر طرح کے مقابلہ جاتی امتحان کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ کوئی بھی مقالہ جاتی امتحان خواہ روز گار حاصل کرنے کے لئے ہو یا اعلیٰ تعلیم کے لئے داخلہ ٹسٹ ہو ، آپ ضرور فارم بھریں۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی طرح کی کامیابی کے لئے محنت اولین شرط ہے۔ محنت اور لگن سے ہر منزل آسان ہو جاتی ہے۔ آپ دل و جان سے محنت کریں۔ محنت سے ہی کامیابی ملتی ہے۔