• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سونے، چاندی اور ریشم سے مزین غلاب کعبہ کی سالانہ سالانہ تبدیلی کی تقریب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 26, 2025
0 0
A A
سونے، چاندی اور ریشم سے مزین غلاب کعبہ کی سالانہ سالانہ تبدیلی کی تقریب
Share on FacebookShare on Twitter

مکہ مکرمہ (ہ س )۔سعودی عرب نے گزشتہ سو سال سے زائد عرصے سے ایک عظیم روایت کو زندہ رکھا ہوا ہے، جس کا پوری دنیا کے ایک ارب سے زائد مسلمان بڑی عقیدت سے انتظار کرتے ہیں۔ یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب دنیا کی سب سے مقدس جگہ، خانہ کعبہ، کو نیا غلاف پہنایا جاتا ہے۔ جمعرات کے روز نئے ہجری سال کے آغاز پر، جنرل اتھارٹی برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی نے پرانا غلافِ کعبہ اتار کر نیا غلاف چڑھایا۔ اس با برکت عمل کی نگرانی ایک تربیت یافتہ اور ماہر سعودی ٹیم کرتی ہے، جو پرانے غلاف کو اْتارنے، سونے کے کام کو الگ کرنے، اور نئے غلاف کو چڑھانے کے تمام مراحل کو نہایت باریک بینی سے انجام دیتی ہے۔ اس عملے میں 154 سعودی فنی ماہرین شامل ہوتے ہیں۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اس عمل میں 120 کلوگرام سونے سے ملمع چاندی کے تار، 60 کلوگرام خالص چاندی، 825 کلوگرام ریشم اور 410 کلوگرام خام کپاس استعمال ہوتا ہے۔ اس بار ٹیم نے 8 جدید ترین کھڈیوں کے ذریعے 54 سونے سے مزین اشیاء تیار کیں۔ اس نئے غلاف کا مجموعی وزن تقریباً 1.4 ٹن یعنی 1415 کلوگرام ہے۔ غلافِ کعبہ کی تیاری کا یہ شان دار عمل کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں انجام پاتا ہے جو صرف غلاف کعبہ (کسوہ) کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔ یہاں پرانے غلاف سے سونے کے کام، آیاتِ قرآنی والے حصے، قندیلیں اور دیگر آرائشی اشیاء اتاری گئیں۔ خانہ کعبہ کے دروازے پر موجود پردہ، جس کی لمبائی 6.35 میٹر اور چوڑائی 3.33 میٹر ہے، اْتار کر نئے پردے سے تبدیل کیا گیا۔نیا غلاف 47 سیاہ ریشمی ٹکڑوں پر مشتمل ہے، جن پر 68 قرآنی آیات کو سونے سے ملمع چاندی کے دھاگوں سے کڑھائی کی گئی ہے۔ استعمال ہونے والا سونا خالص 24 قیراط ہے۔ غلافِ کعبہ کی تیاری میں اعلیٰ درجے کے کپڑوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ سات اقسام کی خاص کپڑوں کی اقسام استعمال کی جاتی ہیں، جن میں ہموار سبز ریشم (دروازے کے پیچھے)، نقش دار سیاہ ریشم، ہموار سیاہ ریشم، سکری رنگ کا روئی دار استر، ہموار سرخ ریشم، سفید روئی دار کپڑا، اور نقش دار سبز ریشم (کعبہ کے اندرونی حصے اور حجرہ نبوی کا اندرونی غلاف) شامل ہیں۔یہ روایت نہ صرف ایک روحانی اور تاریخی اہمیت کی حامل ہے بلکہ سعودی عرب کی جانب سے مسجد حرام کی خدمت اور احترام کا مظہر بھی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist