• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, فروری 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بغیر او بی سی ریزرویشن کرائے جائیں انتخاب: یوپی شہری انتخاب پر ہائی کورٹ کا فیصلہ

جب تک ٹرپل ٹیسٹ کا عمل پورا نہیں ہوجاتا اس وقت تک ریزرویشن نافذ نہیں کیا جانا چاہیے: الٰہ آباد ہائی کورٹ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 28, 2022
0 0
A A
بغیر او بی سی ریزرویشن کرائے جائیں انتخاب: یوپی شہری انتخاب پر ہائی کورٹ کا فیصلہ
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ، سماج نیوز سروس: ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی بلدیاتی انتخابات کو لے کر بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے یوپی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ اس بار بلدیاتی انتخابات ریزرویشن کے بغیر کرائے جائیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ریزرویشن کو اس وقت تک لاگو نہیں کیا جانا چاہئے جب تک سپریم کورٹ کی طرف سے تجویز کردہ ٹرپل ٹیسٹ نہیں ہوجاتا۔ ہائی کورٹ نے 2017 کے او بی سی ریپڈ سروے کو مسترد کر دیا ہے۔ شہری بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے معزز ہائی کورٹ الٰہ آباد کے حکم کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے بعد حکومتی سطح پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا، تاہم قانونی ماہرین سے مشورہ کرنے کے بعد پسماندہ طبقات کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا! ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 5 دسمبر کو جاری کردہ مسودہ نوٹیفکیشن کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے یوپی حکومت کو گھیرنا شروع کردیا ہے۔ ایس پی اور کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ ریزرویشن بغیر شہری انتخابات نہیں ہونے چاہئیں۔ بلدیاتی الیکشن پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے ٹوئٹ کیا۔ آج شہری الیکشن میں او بی سی ریزرویشن کے معاملے پر ریزرویشن مخالف بی جے پی ہمدردی دکھا رہی ہے۔ آج بی جے پی نے پسماندہ لوگوں کے ریزرویشن کا حق چھین لیا ہے، کل بی جے پی بابا صاحب کا دلتوں کو دیا ہوا ریزرویشن بھی چھین لے گی۔ پسماندہ اور دلتوں سے اپیل ہے کہ وہ ریزرویشن بچانے کی لڑائی میں ایس پی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ شہری بلدیاتی انتخابات سے متعلق الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کا تفصیلی مطالعہ اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد حکومتی سطح پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔بلدیاتی انتخابات میں او بی سی ریزرویشن کے حوالے سے جاری متعدد پٹیشن پر اپنے 87صفحات پر مبنی فیصلے میں جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے اور جسٹس سوربھ لوانیا کی بنچ نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کی جانب سے ہدایت شدہ ٹریپل ٹیسٹ کی کاروائی ریاستی حکومت کی جانب سے مکمل نہیں کر لی جاتی ہے ۔ اس وقت تک او بی سی کو ریزرویشن فراہم نہیں کیا جاسکتا۔اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات پر چھائے مطلع کا ایک دم واضح کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے منگل کو جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے اور او بی سی کو ریزرویشن نا دینے کا آرڈر دیا ہے ۔ڈویژن بنچ نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے چونکہ بلدیات کا میعاد کار یا تو ختم ہوچکا ہے یا پھر 31/01/2023تک ختم ہونے کو ہے ۔ اور ٹریپل ٹیسٹ کی ایکسرسائز کو پائے تکمیل تک پہنچنے میں خاطر خواہ وقت لگنے کے قوی امکانات ہیں لہٰذا ریاستی حکومت؍الیکشن کمیشن کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے شیڈول کاسٹ یا شیڈول ٹرائب کیلئے مختص سیٹوں کے علاوہ دیگر تمام کو جنرل؍اوپن زمرے میں رکھا جائے گا۔ عدالت نے مزید کہا ہے کہ ’بلدیہ کا میعاد کار ختم ہونے کی صورت میں منتخبہ باڈی کے قیام تک میونسپل باڈی کے تمام امور سہ رکنی کمیٹی کے ذریعہ انجام پذیر دئیے جائیں گے جس کے سربراہ متعلقہ میونسپل باڈی کے ضلع کے ڈی ایم ہوں گے ۔
جبکہ ایگزکٹیو افسر یا چیف ایگزکٹیو افسر یا میونسپل کمشنر ممبر ہوں گے اور تیسر ممبر ضلع سطح کے افسر ہونگے جو ڈی ایم کے ذریعہ نامزد کیا جائے گا‘۔ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ بلدیاتی انتخابات میں او بی سی ریزرویشن کے حوالے سے داخل متعدد مفاد عامہ کی عرضداشتوں پر سماعت کے بعد دیا۔فائل کی گئی پی آئی ایل میں عرضی گزاروں نے الزام لگایا تھا کہ ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں او بی سی ریزرویشن کے حوالے سے ریاستی حکومت کی کاروائی سریشن مہاجن بنام ریاست مدھیہ پردیش کے کیس میں سپریم کورٹ کے ذریعہ دئیے گئے فیصلے کی صریح خلاف ورزی و عدالتی فیصلے کی توہین ہے ۔عرضی گزاروں نے دعوی کیا کہ سپریم کورٹ نے اپنے اس فیصلے میں واضح طور پر ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام صوبوں اور ان کے متعلقہ الیکشن کمیشن واضح طور پر حکم دیا ہے کہ جبکہ ٹریپل ٹیسٹ کی کاروائی ہر صورت ریاستی حکومت کے ذریعہ مکمل نہیں کرلی جاتی ہے او بی سی کو ریزرویشن نہیں فراہم کیا جاسکتا ہے ۔عدالت نے افسران کو ہدایت دی کہ آئین ہند کے آرٹیکل- 243یو کی دفعات کے تحت ہونے والے انتخابات کو فورا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔جو کہ اس بات کا حکم دیتا ہے کہ بلدیہ کے انتخابات اس کی میعاد کار ختم ہونے سے پہلے ہی ہوجانے چاہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    فروری 25, 2026
    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    فروری 25, 2026
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist