مکہ مکرمہ (ہ س )۔حج 2024کے اختتا کے بعد اب حج 2025کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں گچھ دنوں پر غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اب غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب کے موقع پر بیت اللّٰہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا گیا۔اس موقع پر شرکاء نے 40 لیٹر آبِ زم زم اور عرق گلاب سے بیت اللّٰہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دیا اور نوافل ادا کیے۔غسل کے اختتام پر خالص عود اور دیگر خوشبوؤں سے بیت اللّٰہ کو معطر بھی کیا گیا۔ اس سالانہ تقریب میں سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔ گورنر مکہ مکرمہ سمیت آئمہ کرام، اہم شخصیات اور غیرملکی سفراء بھی تقریب میں شریک ہوئے۔












