• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

حماس کے جامع معاہدے کی پیش کش کو نیتن یاہو نے ٹھکرایا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 11, 2025
0 0
A A
حماس کے جامع معاہدے کی پیش کش کو نیتن یاہو نے ٹھکرایا
Share on FacebookShare on Twitter

دوحہ(ہ س)۔فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کے حوالے سے ایک جامع معاہدے کی پیشکش کی تھی لیکن اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس کو مسترد کر دیا۔جمعرات کی شب جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات میں "مثبت اور ذمے دارانہ رویہ” اپنائے ہوئے ہے۔ تنظیم نے نیتن یاہو پر چالاکی اور ٹال مٹول” کا الزام عائد کیا۔حماس نے وضاحت کی کہ اس نے پہلے ایک جامع تبادلہ معاہدے کی تجویز دی تھی، جس کے تحت تمام قیدیوں کو ایک ہی مرحلے میں رہا کیا جائے، اس کے بدلے میں جنگ کا مستقل خاتمہ، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور امدادی سامان کی آزادانہ فراہمی کی ضمانت ہو۔ لیکن نیتن یاہو نے اس پیشکش کو اسی وقت رد کر دیا تھا اور اب بھی مختلف رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ادھر جمعرات کو اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے، کیونکہ فریقین کے درمیان اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا کے نقشے پر بنیادی اختلافات پائے جاتے ہیں۔اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق ان مذاکرات میں بنیادی رکاوٹ اسرائیلی انخلا کے حالیہ نقشے پر ہے، جسے حماس نے قبول نہیں کیا۔ادھر اطلاع ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف چند دنوں میں قطری دار الحکومت دوحہ پہنچیں گے تاکہ فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔دوحہ میں حماس اور اسرائیل کے وفود کے درمیان قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کی کوشش جاری ہے، جس کا مقصد جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر معاہدے تک پہنچنا ہے۔اسرائیلی اخبار "یدیعوت آحرونوت” کے مطابق موجودہ مذاکراتی تجویز میں 60 روز کی جنگ بندی شامل ہے، جس کے دوران دس زندہ اسرائیلی قیدیوں کو دو مرحلوں میں رہا کیا جائے گا (آٹھ قیدی پہلے دن، جبکہ دو قیدی پچاسویں دن)، نیز 18 اسرائیلیوں کی لاشیں بھی تین مرحلوں میں واپس کی جائیں گی۔ اس کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس تجویز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کے اختتام کے مرحلوں کا ضامن بنانے کی شق بھی شامل ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    اپریل 24, 2026
    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    اپریل 24, 2026
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist