• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 14, 2025
0 0
A A
غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فوج کشی،اسرائیلی وزیر خزانہ کا دعویٰ
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب،14جولائی(ہ س)۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے اجلاسوں میں وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر 60 دن کی مجوزہ جنگ بندی پر اتفاق ہو جاتا ہے، تو اس کے خاتمے کے فوراً بعد تل ابیب دوبارہ غزہ پر بھرپور حملہ کرے گا۔اسرائیل کے عبرانی چینل 12 نے بتایا کہ نیتن یاہو نے سموٹریچ کو بتایاکہ ’’جنگ بندی کے بعد ہم غزہ کے شہریوں کو جنوب کی طرف منتقل کریں گے اور شمالی غزہ کا محاصرہ قائم کریں گے‘‘۔ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے بند کمرہ اجلاسوں میں ایک منصوبہ بھی پیش کیا جس کے تحت اسرائیل غزہ کے عام شہریوں کو حماس سے علیحدہ کر کے انہیں جنوبی غزہ کی ایک پٹی میں محدود کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ اسرائیل کے بقول ایک ’’انسانی ضرورت‘‘ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ عارضی جنگ بندی کے بعد لڑائی جاری رکھی جا سکے۔نیتن یاہو نے سموٹریچ سے مزید کہا کہ وہ اس وعدے پر قائم رہیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ گذشتہ ماہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی کی تیاریوں کے سبب وہ وزیر خزانہ کی توقعات کے مطابق حماس کو نقصان نہیں پہنچا سکے تھے۔انہوں نے کہاکہ ’’اب تک میں ایران کے معاملے میں مصروف تھا، لیکن اب مکمل طور پر اس بات پر توجہ دوں گا کہ فوج میری ہدایات پر عمل کرے‘‘۔ادھر اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے بعد غزہ پر ’’مکمل طاقت‘‘ کے ساتھ دوبارہ حملہ کرنے کی گارنٹی دیں۔دوسری جانب اسرائیلی چینل 14 نے انکشاف کیا کہ رفح میں انسانی شہر کی تعمیر سے متعلق فوج کی نئی رپورٹ نے کابینہ میں ناراضی کو جنم دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح منصوبے کے لیے ایک "مناسب وقت کا خاکہ” پیش کرے۔اتوار کے روز نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ تل ابیب نے امریکی ایلچی اسٹیو ویٹکوف کی جانب سے پیش کردہ اور ثالثوں کی جانب سے کی گئی ترامیم کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کو قبول کر لیا ہے، لیکن حماس نے اس سے انکار کر دیا۔نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’حماس مسلسل ڈیل کی شرائط کو مسترد کر رہی ہے اور غزہ میں اپنے وجود کو برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ ہتھیار حاصل کرنا چاہتی ہے، جو ہمارے لیے کسی طور قابل قبول نہیں‘‘۔انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا: ’’ہم اپنے یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے لیے پرعزم ہیں، لیکن ساتھ ہی ہم حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے اور اس کے خطرات کا خاتمہ کرنے کے اپنے وعدے پر بھی قائم رہیں گے‘‘۔فلسطینی حکومتی میڈیا مرکز کے ڈائریکٹر محمد ابو الرب نے العربیہ کو بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا اصل مقصد جنگ کو طول دینا ہے۔العربیہ سے بات کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ حماس نے واضح طور پر فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اسرائیل کو موراگ محور پر موجودگی کی اجازت نہیں دے گی، جبکہ ثالث مذاکراتی عمل کو ناکامی سے بچانے کے لیے متوازن تجاویز تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ثالث اس بات کے منتظر ہیں کہ اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی کے دوران فوج کی نئی تعیناتی کی تفصیلی نقشے فراہم کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند گھنٹے یا تو مذاکرات میں پیش رفت لائیں گے یا عمل مکمل طور پر تعطل کا شکار ہو جائے گا۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں رواں ہفتے کے دوران کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں گی۔ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا: ’’ہم بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں معاملہ طے پا جائے گا‘‘۔یاد رہے کہ امریکہ 60 دن کی جنگ بندی کے اس منصوبے کی حمایت کر رہا ہے، جس کے تحت غزہ میں قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی، اسرائیلی فوج کا مخصوص علاقوں سے انخلا، اور مذاکرات کا دوبارہ آغاز شامل ہے، جن کا مقصد اس تنازع کو مستقل طور پر ختم کرنا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    اپریل 24, 2026
    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    اپریل 24, 2026
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist