• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

حماس کے جوابی حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک، نیتن یاھو اور عسکری قیادت پر سخت تنقید

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 15, 2025
0 0
A A
حماس کے جوابی حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک، نیتن یاھو اور عسکری قیادت پر سخت تنقید
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ(ہ س)۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے پیر کی شب کو انتہائی مشکل قرار دیتے ہوئے تصدیق کی کہ شمالی غزہ میں حماس کے ایک اچانک حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ ایک افسر شدید زخمی ہو گیا۔نیتن یاھو نے کہا کہ پوری اسرائیلی قوم بکتر بند بریگیڈ کے ہلاک شدگان کا سوگ منا رہی ہے۔ادھر اسرائیل کے اپوزیشن رہنما اور ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ یائیر گولان نے فوجیوں کی ہلاکت کا الزام نیتن یاھو پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نہ ختم ہونے والی سیاسی جنگ کے نئے نتائج ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ "ایک بار پھر نیتن یاھو فوجیوں کو بیچ رہا ہے اور ان کے خون کو اس لیے بہنے دے رہا ہے تاکہ وہ اقتدار کی کرسی پر ایک دن اور بیٹھ سکے۔اسی دوران اسرائیلی چینل 12 نے نشاندہی کی کہ ہمارے تلخ حالات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک جانب حکومت فوجی سروس سے چھوٹ کے قانون پر مذہبی جماعتوں سے مذاکرات کر رہی ہے تو دوسری جانب غزہ میں تین فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں آ رہی ہیں۔ان واقعات سے قبل اسرائیلی فوج نے تصدیق کی تھی کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں حماس کے گھات میں آ کر تین فوجی مارے گئے اور ایک افسر شدید زخمی ہو گیا۔فوجی ریڈیو نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک شدگان اور زخمی افسر کا تعلق 401 بریگیڈ سے تھا اور وہ سب اپنے ٹینک میں موجود تھے جب شدید دھماکہ ہوا۔اسرائیلی خبروں کے مطابق غزہ میں چار مختلف فوجی کارروائیوں کے دوران مزید تین فوجی شدید زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی افواج کو مختلف مقامات خان یونس، جبالیہ، الشجاعیہ اور التفاح میں ایک ہی وقت پر نشانہ بنایا۔اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے مطابق گھات لگانے کا واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب ایک میرکاوا ٹینک میں زور دار دھماکہ ہوا، جس سے ٹینک میں آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے میں طویل وقت لگا، جب کہ فوجی ٹینک میں پھنسے رہے۔مارچ 2025 سے دوبارہ شروع ہونے والی اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد سے اب تک 43 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔جبکہ گذشتہ برس اکتوبر 2023ء میں شروع ہونے والی غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 893 ہو چکی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    دہلی کو ’بہتر دہلی‘ بنانے کے لیے کانگریس نے جاری کیا منصوبہ

    اپریل 25, 2026
    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا مستقبل؟

    اپریل 25, 2026
    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    ہریانہ اسکول ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل کے چیف اکاؤنٹس آفیسر رندھیر سنگھ کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے

    اپریل 25, 2026
    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    راجیہ سبھا 7 ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے پر ’دل بدل‘ قانون کے تحت کارروائی کی تیاری

    اپریل 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist