• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

الطاف میر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 18, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter
ہندوستان میں مسلم طلبہ تعلیمی کامیابی کی روایت کو ایک نئی شکل دے رہے ہیں، خصوصاً پیشہ ورانہ شعبوں میں رکاوٹوں کو توڑ کر تعلیمی معیار بلند کر رہے ہیں اور مقابلے کے امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں ۔  یہمعمولی طلبہ نہ صرف دیہی مدارس بلکہ شہری کوچنگ مراکز سے بھی آگے بڑھ رہے ہیں اور دیرینہ تعصبات اور دقیانوسی تصورات کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں ۔ ان کی کامیابی کا راز ذاتی عزم، مضبوط معاشرتی حمایت اور سماجی تصورات کو چیلنج کرنے کے جذبے میں پوشیدہ ہے۔حال ہی میں منعقدہ نیٹ یو جی (NEET-UG) کے نتائج اس تبدیلی کی ایک مؤثر مثال پیش کرتے ہیں ۔ گوہاٹی سے تعلق رکھنے والے مسلم طالبعلم موسیٰ کلیم نے 99.97 پرسنٹائل حاصل کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ؛جو آسام میں 42 ہزار سے زائد امیدواروں میں سب سے بلند اسکور تھا ۔سال 2024 میں نیٹ کے امتحان میں 20.8 ملین سے زائد طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے تقریباً 1.15 ملین نے کامیابی حاصل کی۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہر پس منظر سے تعلق رکھنے بشمول بڑی تعداد میں مسلم نوجوان، اعلیٰ سطح پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ آمنہ عارف کڑی والا، جو ممبئی کے ایک کمزور معاشی پس منظر رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور اردو میڈیم کی طالبہ ہیں، نے بھی نیٹ یو جی 2024 میں نمایاں نمبر حاصل کی ہیں ۔ ان کی کامیابی نے نہ صرف بہت سے افراد کو متاثر کیا بلکہ یہ ایک طاقتور پیغام پیش کیا کہ نہ زبان رکاوٹ ہے اور نہ ہی سماجی حیثیت، کامیابی کا راستہ محنت سے ہموار ہوتا ہے۔ ایسی کامیابیاں محض اتفاق نہیں بلکہ مسلسل محنت ،استقامت اور کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہیں ۔ مبشرہ انجم ناگپور سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم طالبہ ، نے مدرسے اور روایتی اسکول دونوں میں تعلیم حاصل کر کےکامیابی کا پرچم لہرایاہے ۔یوپی کی مریم عفیفہ مشکل راہیںکرتے ہوئے بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاںکامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی کامیابی اس بات کی واضح مثال ہے کہ جب خاندان، طلبہ ، کمیونٹی اور ادارے باہمی تعاون سے کام کریں تو زبان جیسی رکاوٹیں بھی عبور کی جا سکتی ہیں۔ کامیابی کی یہ داستانیں جتنی متنوع ہیں، اُتنی ہی متاثر کن بھی ہیں۔اریبہ عمر ہنگورا اور مومن معاذ نے مہاراشٹرا کے ایچ ایس سی امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دینی تعلیم اور عصری تعلیمی امتیاز ایک ساتھ فروغ پاسکتی ہے، ان کامیاب زندگیوں کی داستانیں اس مفروضے کو چیلنج کرتی ہیں کہ مذہب اور جدید تعلیم ایک دوسرے سے ہم آہنگ نہیں ہو سکتی۔ انصاری جیسی رہنما شخصیات جو بھارت کی پہلی مسلم خاتون نیورو سرجن ہیں اس بات کی روشن مثال ہیں کہ مسلم خواتین کس طرح باوقار اور تخصصی پیشوں میں جرأت مندانہ راہ ہموار کر رہی ہیں ۔ یوگل کشور مشرا، پرنسپل سروسوتی ودیا مندر کی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں مسلم طلبہ کے داخلوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو مسلم برادری کی بڑھتی ہوئی تعلیمی دلچسپی اور بلند نگاہی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس بات کے شواہد بڑھتے جا رہے ہیں کہ ہندوستانی تعلیمی ادارے ان باحوصلہ طلبہ کی معاونت کر رہے ہیں ۔ حکومتی اسکیمیں، وظائف اور ریزرویشن (تحفظات) کی پالیسیاں خاص طور پر اقلیتی اور پسماندہ طبقات کے فائدے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں ۔2016 سے 2021 کے درمیان، مرکزی حکومت کے اقدامات کے تحت مسلم طلبہ کو 2.3 کروڑ سے زائد وظائف دیے گئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 9,904 کروڑ روپے تھی۔ یہ اقدامات ایک وسعت پذیر مالی تحفظی نظام کی عکاسی کرتے ہیں۔ اگرچہ اعلیٰ تعلیم میں مسلم طلبہ کی نمائندگی اب بھی کم ہے – داخلہ شدہ طلبہ میں ان کا تناسب صرف 4.6 فیصد ہے، جو او بی سی اور ایس سی طبقات کے مقابلے میں کہیں کم ہے ،مگر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے مسلم طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ یہ مثالیں ثابت کرتی ہیں کہ ثابت قدمی، حکمتِ عملی اور دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرنے کے جذبے کے ساتھ کامیابی کو نئے معانی دیے جا سکتے ہیں ۔حکومت، غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) دینی اداروں کے باہمی تعاون سے تعلیم تک رسائی بہتر ہو رہی ہے اور طلبہ کے اندر اعلیٰ عزائم کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ مسلم طلبہ کی بڑھتی ہوئی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کی اقلیتی برادریوں سے متعلق روایتی بیانیے میں ایک مثبت تبدیلی رونما ہو رہی ہے ۔ آج کے طلبہ پختہ عزم اور مؤثر معاونت کے ساتھ توقعات کو چیلنج کر رہے ہیں، اور زبان، مذہب اور معاشی پس منظر جیسی رکاوٹوں پر قابو پا رہے ہیں۔ شمال مشرقی بھارت جیسے خطوں میں، موسیٰ کلیم جیسے کامیاب نوجوان مقامی سطح پر مثالی حیثیت اختیار کر چکے ہیں، جنہوں نےاسکولوںاور پالیسی سازوں کو زیادہ جامع ماحول تشکیل دینے کی ترغیب دی ہے۔ اگرچہ بعض عدم مساوات اب بھی موجود ہیںاور شمولیتی تعلیم مثلاً 2022 میں کامیاب یو پی ایس سی امیدواروں میں مسلمانوں کا تناسب صرف 2.9 فیصدہے ، لیکن نیٹ اور بورڈ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے مسلم طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کا اشارہ ہے کہ بنیادی سطح پر مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ کوچنگ اور وظائف سے متعلق مسلسل حکمت عملیوں کا نفاذ ایک امید افزا سمت کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارت اس وقت ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جہاں ہرپس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو بااختیار بنانا ملک کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔آمنہ، موسی، مبشر اور دیگر کئی طلبہ کی کامیابیوں کو انفرادی فتوحات کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ یہ ایک نئے تعلیمی ماحول کے ظاہر ہونے کی علامت ہیں، جو رہنمائی، معاونت اجتماعی یقین اور بے پناہ عزم جیسے عوامل سے متحرک ہو رہا ہے۔ مسلم طلبہ نہ صرف بھارت میں تعلیمی کامیابی کے مفہوم کو ازسر نو متعین کر رہے ہیں، بلکہ وہ اس تصور کو بھی نئی جہت دے رہے ہیں کہ ایک کثرت پسند اور اہلیت و قابلیت پر قائم معاشرے میں حقیقی شمولیت کیا معنی رکھتی ہے۔ ان کے تعلیمی سفر اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب مواقع ،عزم و ہمت سے جا ملیں، تو کامیابی کسی بھی گوشے سے ابھر سکتی ہے ۔ یہ طلبہ ہمیں یہ سکھاتے ہیں کہ بھارت جیسے متنوع اور جمہوری ملک کا مستقبل اسی وقت روشن ہو گا جب کسی بھی پس منظر کے بچے کوان کی صلاحیت کے مطابق نکھرنے کاپورا موقع دیا جائے۔
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    جولائی 18, 2025
    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    جولائی 18, 2025

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist