سڈنی(ہ س)۔برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے جمعہ کے روز غزہ جنگ بندی کے مطالبات دہراتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی خراب ہوتی ہوئی صورتِ حال ناقابلِ دفاع” ہے۔لیمی نے سڈنی میں آسٹریلوی وزیرِ دفاع کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا، "بچوں کے امداد کے لیے پہنچنے اور اپنی جانیں گنوانے کے منظر نے پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ اور اسی لیے میں آج جنگ بندی کے لیے اپنا مطالبہ دہرا رہا ہوں۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ہم نے غزہ میں جو خراب ہوتی ہوئی صورتِ حال دیکھی ہے، وہ ناقابلِ دفاع ہے۔












