• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 30, 2025
0 0
A A
مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا
Share on FacebookShare on Twitter

ریاض(ہ س)۔مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور فرانس کے کردار نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے معاملے میں جمود کو متحرک کیا ہے۔ انھوں نے یہ بات بدھ کے روز ’العربیہ‘ اور’الحدث‘ سے خصوصی گفتگو میں کہی۔مصری وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں نیویارک میں منعقدہ "دو ریاستی حل” کانفرنس میں شرکت کے موقع پر زور دیا کہ ’اسرائیل کو سکیورٹی صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی مل سکتی ہے۔بدر نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انھوں نے غزہ میں قحط کو ’ناقابل تصور‘ قرار دیا۔غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کے حوالے سے عبد العاطی نے واضح کیا کہ "مصر غزہ میں فائر بندی کے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پوری قوت سے دباؤ ڈال رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قاہرہ امریکا اور قطر سے روزانہ رابطے میں ہے۔مصری وزیر خارجہ نے بتایا کہ قاہرہ کے پاس "جنگ بندی کے بعد غزہ میں سکیورٹی انتظامات اور حکمرانی سے متعلق ایک واضح منصوبہ موجود ہے۔عبد العاطی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ "مصر سیکورٹی کے فرائض سنبھالنے کے لیے سیکڑوں فلسطینیوں کو تربیت دے رہا ہے۔دو ریاستی حل کانفرنس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ "فلسطینی اسرائیلی تنازع کا خاتمہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر ہونا چاہیے”، جیسا کہ کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا۔ بیان میں زور دیا گیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے اور اسے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔بیان میں کہا گیا کہ "خطے کی اقوام اور ریاستوں کے درمیان معمول کے تعلقات اور پْر امن بقائے باہمی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک غزہ میں جنگ کا خاتمہ، تمام یرغمالیوں کی رہائی، قبضے کا خاتمہ، تشدد اور دہشت گردی کو ترک کرنا، ایک خود مختار جمہوری فلسطینی ریاست کا قیام، تمام عرب علاقوں سے قبضے کا خاتمہ اور اسرائیل و فلسطین کے لیے مؤثر سکیورٹی ضمانتیں فراہم نہ کی جائیں”۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جنگ، قبضہ اور نقل مکانی کے ذریعے امن حاصل نہیں ہو سکتا … دو ریاستی حل ہی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی امنگوں کو پورا کرنے کا راستہ ہے”۔ علاوہ ازیں اس بات کی نشان دہی بھی کی گئی کہ "ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جو اسرائیل کے ساتھ پْر امن طور پر ساتھ رہے۔کانفرنس کے شرکاء نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے یک طرفہ اقدامات سے باز رہیں جو امن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالیں اور زمینی حالات میں کشیدگی کو بڑھائیں۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایک طے شدہ وقت کے اندر، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان سنجیدہ اور براہ راست مذاکرات کا آغاز ضروری ہے تاکہ ایک مستقل اور جامع معاہدے تک پہنچا جا سکے۔ انہوں نے اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، جن میں چار فریقی کمیٹی اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کا کردار بھی شامل ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    بولنا تو پڑیگا :شعیب رضا فاطمی

    اپریل 26, 2026
    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی  خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    واٹس ایپ پر ملے گا کیو آر کوڈ، جے-فارم کی خریداری کا عمل ڈیجیٹل: نایب سنگھ سینی

    اپریل 26, 2026
    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    راہل گاندھی نے امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے سوال

    اپریل 26, 2026
    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    نتیش کمار کے خوابوں کا بہار بنائیں گے سمراٹ چودھری : شرون کمار

    اپریل 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist