• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

پاکستان نے مقررہ تاریخ سے قبل ہی افغان مہاجرین کی ملک بدری شروع کردی: اقوام متحدہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 6, 2025
0 0
A A
پاکستان نے مقررہ تاریخ سے قبل ہی افغان مہاجرین کی ملک بدری شروع کردی: اقوام متحدہ
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (یو این آئی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقررہ تاریخ سے قبل ہی افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع کر دیا ہے، جس سے ایک اندازے کے مطابق 10 لاکھ سے زائد افغان باشندوں کو پاکستان سے نکالا جا سکتا ہے۔یہ اقدام وزارت داخلہ کے 31 جولائی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز، جو کہ پاکستان میں بغیر ویزا قانونی طور پر مقیم آخری افغان باشندے تھے، 30 جون کو کارڈز کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی رہائشی تصور کیے جائیں گے۔ تاہم وفاقی حکومت نے صوبوں کو مطلع کر دیا ہے کہ 13 لاکھ سے زائد پی او آر کارڈ ہولڈرز افغان مہاجرین کی باضابطہ واپسی اور ملک بدری کا عمل یکم ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ اسے ملک بھر میں قانونی طور پر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی گرفتاریوں اور ملک بدری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، حالانکہ اُن کے انخلا کی آخری تاریخ ابھی نہیں آئی۔یو این ایچ سی آر نے کہا کہ افغانوں کو اس طرح زبردستی واپس بھیجنا پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے۔ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یو این ایچ سی آر حکومت پاکستان سے زبردستی ملک بدری بند کرنے اور افغانوں کی واپسی کو رضاکارانہ، تدریجی اور باوقار بنانے کے لیے ایک انسان دوست طرز عمل اختیار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے‘۔خبر رساں ادارے رائٹرز کو دستیاب وزارت داخلہ کے ایک حکم نامے کے مطابق قانونی افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی فوراً شروع کی جائے گی جبکہ ملک بدری کا باضابطہ عمل یکم ستمبر کے بعد شروع ہوگا۔تاہم یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے بدھ کو رائٹرز کو بتایا کہ یکم اگست سے 4 اگست کے درمیان درجنوں قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کر کے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔اس وقت 13 لاکھ سے زائد افغان شہری پی او آر کارڈ کے حامل ہیں جبکہ مزید 7 لاکھ 50 ہزار کے پاس افغان سٹیزن کارڈ کے نام سے ایک اور رجسٹریشن دستاویز موجود ہے۔کئی افغان شہری 1980 کی دہائی سے پاکستان میں آباد ہیں تاکہ افغانستان میں جاری جنگوں سے بچ سکیں۔یو این ایچ سی آر نے خبردار کیا ہے کہ ’اس قدر بڑی اور عجلت میں کی گئی واپسی نہ صرف افغان مہاجرین کی جانوں اور آزادی کے لیے خطرہ ہو سکتی ہے بلکہ یہ افغانستان اور پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے‘۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ صرف اُن افغان شہریوں کو پاکستان میں رہنے کی اجازت دیں گے جن کے پاس درست ویزے موجود ہوں۔یہ انخلا ’غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے منصوبے‘کے تحت کیا جا رہا ہے، جو 2023 کے اواخر میں شروع کیا گیا تھا۔ماضی میں پاکستانی حکام نے بعض دہشت گرد حملوں اور جرائم کا الزام افغان شہریوں پر عائد کیا تھا، جو ملک میں سب سے بڑی تارکین وطن کمیونٹی ہیں، افغانستان ان الزامات کو مسترد کر چکا ہے اور واپسی کے عمل کو ’زبردستی کی ملک بدری‘ قرار دیتا ہے۔پاکستان کے علاوہ، ایران سے بھی افغان شہریوں کی ایک نئی بڑی تعداد کی ملک بدری جاری ہے، جس پر امدادی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ صورتحال افغانستان کو مزید عدم استحکام کا شکار بنا سکتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ  گئے، علاقائی مشاورت جاری

    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے، علاقائی مشاورت جاری

    اپریل 27, 2026
    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ  کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    اپریل 27, 2026
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist