• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری

امداد کے منتظر 90 افراد سمیت 150 فلسطینی شہید

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 7, 2025
0 0
A A
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ (یو این آئی) غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، تازہ کارروائی میں مزید 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ۔شہدا میں امداد کے منتظر 90 فلسطینی بھی شامل ہیں۔فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیمان العبید بھی کھانا ملنے کی آس میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے امدادی ٹرکوں کو بمباری سے تباہ سڑکوں کی طرف موڑ دیا، امدادی ٹرک اُلٹنے سے 20 فلسطینی شہید ہوئے۔اس کے علاوہ بدھ کو غزہ کے شمالی علاقے میں واقع ہیلتھ سینٹر پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا جس سے پوری عمارت تباہ ہوگئی۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں میں شدید غذائی قلت کے 28 ہزار سے زائد کیس سامنے آئے ہیں۔غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غذائی قلت اور بھوک سے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ غزہ میں غذائی قلت اور بھوک سے 96 بچوں سمیت کل 193 افراد اب تک غذئی قلت سے دم توڑ چکے ہیں۔
بچوں کی عالمی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی بمباری اور جبری قحط سے یومیہ 28 بچے قتل ہو رہے ہیں۔ 22 ماہ سے جاری جنگ میں 18 ہزار سے زائد بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ میں چند امدادی ٹرکوں کی نہیں انسانی امداد کے سیلاب کی ضرورت ہے جبکہ یورپی کمیشن کی نائب صدر نے غزہ پر مکمل اسرائیلی قبضے کے ارادے کو نا قابلِ قبول اور اشتعال انگیزی قرار دے دیا۔
دو سالہ جنگ کے دوران مرکزی سیاسی لیڈرشپ کے شہید ہونے کے باوجود فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس غزہ میں بھرپور طریقے سے اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنے معاشی معاملات کو مشکل ترین حالات میں بھی خوش اسلوبی سے چلا رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طویل جنگ کے باوجود حماس سول سرونٹس کو خفیہ طریقے سے تنخواہیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور دو سال کے دوران حماس نے 30 ہزار جنگجوؤں کو تنخواہوں کی مد میں 17 ملین ڈالر ادا کیے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ  گئے، علاقائی مشاورت جاری

    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے، علاقائی مشاورت جاری

    اپریل 27, 2026
    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ  کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    اپریل 27, 2026
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist