• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

کے رحمٰن خان 10ویں ’آئی او ایس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے سرفراز

ہریش راوت، نجیب جنگ ،ڈاکٹر سید فاروق سمیت سرکردہ شخصیات کی ایوارڈ تقریب میں شرکت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 30, 2022
0 0
A A
کے رحمٰن خان 10ویں ’آئی او ایس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے سرفراز
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،: سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور راجیہ سبھا کے سابق ڈپٹی چیئرمین کے رحمٰن خان کو ان کی تعلیمی ،ملی سماجی اور دیگر خدمات کی بنیاد پر آج مشہور تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیٹیکو اسٹڈیز کی جانب سے دسویں آئی او ایس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے کانسٹی ٹیوشن کلب میںایک تقریب منعقد کرکے سرفراز کیا گیا۔

ایورا میں مومنٹو، شال اور ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک اترا کھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے کے رحمان خان کو مبارکباد پیش کی اور کہا جنہوں نے میرے ساتھ سرکار میں اور پارلیمنٹ میں کام کیا ہے ان کو ایوارڈ دیا جارہا ہے یہ میرے لئے فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ کے رحمن کسی ایک شخص کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک ادارہ ہے۔ ایجوکیشن ، حکومت سبھی شعبہ میں ان کا کام ہے۔ اسمبلی کے نمائندہ سے لیکر ہر جگہ ان کی زندگی مشعل راہ ہے۔ رحمن صاحب ہر چیز پرفیکٹ انداز میں کرتے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین کے طور پر کام کرتے دیکھا ہے۔ راجیہ سبھا کو چلانا بہت مشکل کام ہے۔ آپ کا جو انداز تھا بہت نمایاں تھا مسکراتے ہوئے فیصلے لیتے تھے اور بہت ہی مہذب انداز میں مسکراتے ہوئے مشکل باتیں کہہ دیتے تھے۔ پارلیمنٹ کی مہارت ایک دن میں حاصل نہیں ہوتی ہے بلکہ دھیرے دھیرے یہ صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ سرکار کی اسکیموں کا فائدہ میں نے اقلیتوں کو پہونچتے دیکھا۔ جن شعبوں میں سرکار کا پیسہ نہیں لگتا تھا وہ بھی کام آپ نے کرایا اقلیتی وزیر کے طور پر۔ آپ میں دوسروں کی قدر کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ رحمان صاحب ان لوگوں میں سے ہیں جو دوسروں کے نظریہ کو سمجھتے ہیں اور اسی کے مطابق کام کرتے ہیں۔ دوسروں کی کمیوں کو کیسے سدھارا جائے اس پر آپ توجہ دیتے ہیں انہوں نے مزید ہم نے جیسا سماج دیکھا اس کو الگ کرکے بدل کر پیش کیاجارہا ہے۔ تاریخ بدلی جارہی ہے جو بہت زیادہ لمحہ فکریہ ہے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ تاریخ ان سے ہی شروع ہورہی ہے۔ کبھی ایسے لوگوں کو ووٹ دیکر جتاتے تھے جن کی کوئی ذات اور برادری نہیں ہوتی تھی لیکن آج برعکس ہوگیا ہے اس کے خلاف آواز اٹھنا ضروری ہے۔ راہل گاندھی نے ایک نئی سوچ دی ہے کہ سماج کو بانٹنے والوں سے بھی محبت کرنی ہے۔سابق مرکزی وزیر کے رحمن خان نے آئی او ایس اور ڈاکٹر منظور عالم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے قابل فخر لمحہ ہے کہ آئی او ایس جیسا معتبر ادارہ ایوارڈ سے سرسرفراز کررہاہے ۔ہم لوگوں نے ایک ساتھ بہت سارے ملت کے مسائل پر کام کیا ہے۔ آئی او ایس ایک ریسرچ سینٹر ہے اور ان کام نام ہی بتاتا ہے کہ ایجنڈا اور مقصد کیا ہے۔ آج کی نسل کو بھی مدد مل رہی ہے اور فیوچر کی نسل کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔ ہمارے پاس ایسا ذخیرہ موجود ہے جس سے پوری دنیا کو رہنمائی ملے گی۔ ہمارے یہاں جذبات پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے لیکن ریسرچ پر توجہ نہیں ہے۔ ڈاکٹر منظور عالم صاحب کی اسی لئے ہمارے یہاں قدر ہے کہ انہوں نے ریسرچ پر توجہ دیا۔ مجھے کوئی کام کرنا ہوتاہے تو میں ڈاکٹر صاحب کے ساتھ بیٹھتا ہوں اور بات کرتاہوں۔ بہت سارے امور پر ہم لوگوں نے بیٹھ کر پالیسی بنائی اور ایک نتیجہ تک پہونچنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ میری پیدائش ایک گاؤں میں آزادی سے پہلے ہوئی۔ جب یہ بات سنتا ہوں کہ ستر سالوں میں کچھ نہیں ہوا تو مجھے ہنسی آتی ہے۔ ان کو معلوم نہیں کہ ازادی سے پہلے کیا صورت حال تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ پر یقین کے ساتھ کام کرنے والوں کو ہمیشہ کامیابی ملتی ہے اور یہ میرا تجربہ ہے۔ تعلیم سے انسان کی زندگی میں تبدیلی آتی ہے۔ وہ آگے کی طرف بڑھتے ہیں۔ میں تقریباً پچپن سالوں سے تعلیم سے جڑا ہوں ، بہت سارے ادارے میں نے قائم کئے ہیں۔ قوم کی فکر بہت ضروری ہے اور جولوگ فکر کرتے ہیں وہ کام بھی کرتے ہیں۔ ہماری قوم میں گفتگو بہت ہوتی ہے ،کانفرنس ہوتی ہے لیکن کام نہیں ہوتا ہے۔ ہم نے کچھ کام کرنے کی کوشش کی، میڈیکل کالج قائم کیا انجینرنگ کالج قائم کیا یہ سب ہم نے جدوجہد کے بعد کیا، جس طرح دوسری قومیں ترقی کررہی ہیں ہم بھی کرسکتے ہیں ، آگے بڑھ سکتے ہیں حکومت پر الزام لگانا مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ لنگایت نے خود اپنی کوششوں سے ترقی کی ہے۔ تعلیم پر توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے۔ مجھے سیاست میں حصہ لینے کیلئے دعوت دی گئی میں نے قبول کیا اور سیاست میں قدم رکھا اور پوری ایمانداری کے ساتھ کام کیا۔ اگر آپ کی صلاحیت ہوگی تو ہر آدمی ساتھ دیگا۔ مثبت انداز میں آگے بڑھنا ضروری ہے اور سبھی سے ملکر رہنا ہے، آپسی تنازع کے ساتھ ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں، مذاکرات اور ڈائیلاگ ضروری ہے۔ بغیر ڈائیلاگ کے آپ اچھی زندگی نہیں گزار سکتے ہیں۔ آپ کو غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ کچھ لوگ اس ملک کو توڑنا چاہتے ہیں, یہ ملک اسی وقت سیکولر رہے گا جب سبھی تہذیب کا احترام ہوگا۔کے رحمن خان نے ایک لاکھ روپے کا چیک آئی او ایس کو ہدیہ کردیا ۔مہمان اعزازی پروفیسر فرقان قمر نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں جو کچھ ہورہاہے وہ قابل توجہ ہے۔آئی او ایس جس طرح کا کام کررہا ہے اس کیلئے وہ مبارکباد کا حقدار ہے۔ مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والوں کو ایوارڈ دیا جانا قابل فخر ہے۔ اب سے پہلے جن لوگوں کو ایوارڈ دیا گیا ہے وہ بہت اہم ہیں۔ڈاکٹر منظور عالم نے نے کہا کہ کے رحمن خان کی تعلیم اور دیگر شعبوں میں قابل ذکر خدمات ہے اس لئے ایوارڈ کمیٹی نے ان کے نام کا انتخاب کیا۔ جنرل سکریٹری زیڈ ایم خان نے آئی او ایس کا تعارف کرایا ۔ایوارڈ پروگرام میں دہلی کے سابق ایل جی نجیب جنگ، ڈاکٹر خالد انور (ایڈیٹر ہمارا سماج)، ڈاکٹر ارشد خان، پروفیسر افضل وانی ، سعید شروانی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پروفیسر حسینہ حاشیہ نے شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں تلاوتِ قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا، نظامت کا فریضہ پروفیسر اسحاق نے انجام دیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    مارچ 10, 2026
    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    مارچ 10, 2026
    ایران نے ہمیں دھوکہ دیا، حملے اب بند ہو جانے چاہئیں: قطری وزیراعظم

    ایران نے ہمیں دھوکہ دیا، حملے اب بند ہو جانے چاہئیں: قطری وزیراعظم

    مارچ 10, 2026
    ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای دنیا کی توجہ کا مرکز

    ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای دنیا کی توجہ کا مرکز

    مارچ 10, 2026
    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    مارچ 10, 2026
    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    مارچ 10, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist