• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

پاکستان کا انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پاس

جنرل عاصم منیر کے تاناشاہ بننے کی راہ ہموار، انصاف پسندوں اور اپوزیشن کی طرف سے سخت تنقیدیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 22, 2025
0 0
A A
پاکستان کا انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پاس
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پاس کر دیا ہے۔ اس بل کے تحت فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کو یہ اختیار مل گیا ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو 3 ماہ تک بغیر مقدمہ چلائے حراست میں رکھ سکتی ہے۔اس بل کی منظوری کے بعد ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قدم سیدھے طور پر پاکستان کو از سر نو تاناشاہی کی طرف دھکیل رہا ہے اور موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا راستہ جنرل مشرف جیسا بنا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اس قانون کو حقوق انسانی پر حملہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف شبہ کی بنیاد پر کسی کو 3 ماہ تک جیل میں ڈالنا اور عدالت میں پیش کیے بغیر قید رکھنا جمہوریت نہیں بلکہ تاناشاہی ہے۔ حقوق انسانی کارکنان کا اس معاملے میں صاف کہنا ہے کہ اس قانون کا استعمال دراصل دہشت گردی کے خلاف نہیں، بلکہ حکومت کے مخالفین اور عدم اتفاق رکھنے والوں کو دبانے کے لیے کیا جائے گا۔دوسری طرف وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ یہ قانون صرف مخصوص حالات میں استعمال ہوگا۔ ان کے مطابق گرفتاری کی ٹھوس وجہ ضروری ہے۔ گرفتار شخص کو 24 گھنٹے کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یہ التزام ہمیشہ کے لیے نہیں، بلکہ محدود وقت کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ اس وضاحت کے باوجود حقوق انسانی تنظیمیں آگ بگولہ ہیں، اور سوال کر رہے ہیں کہ پاکستان جیسے ملک میں، جہاں فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کا رویہ ہمیشہ حاوی رہا ہے، کیا وہاں فوج ان سبھی شرائط پر عمل کرے گی؟
جہاں تک ’انسداد دہشت گردی ترمیمی بل‘ کا سوال ہے، نئی ترامیم پرانے ’انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014‘ کے اس التزام کو پھر سے نافذ کرتا ہے جسے 2016 میں ختم کر دیا گیا تھا۔ اس التزام کے تحت کسی بھی شخص کو شبہ یا انٹلیجنس رپورٹ کی بنیاد پر احتیاطی حراست، یعنی پہلے سے ہی پکڑ کر 3 ماہ تک رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد معاملے کی جانچ ایک جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کرے گی، جس میں پولیس، خفیہ ایجنسیاں اور فوج کے افسران شامل ہوں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ التزام 3 سال تک نافذ رہے گا اور پھر پارلیمنٹ چاہے تو اسے مزید آگے بھی بڑھا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 1999 میں پرویز مشرف نے فوجی تختہ پلٹ کر نواز شریف کی منتخب حکومت کو گرا دیا تھا۔ انھوں نے آئین کو معطل کر ایمرجنسی نافذ کیا۔ فوجی طاقت کے دم پر پالیسیاں چلائیں اور اپوزیشن کو دبایا۔ بعد میں سپریم کورٹ نے ان کے قدم کو غیر قانونی بتایا اور انھیں ’ہائی ٹریزن‘ (غداری) کا قصوروار ٹھہرایا۔ ظاہر پرویز مشرف نے سیدھے طور پر جمہوری نظام کو توڑ کر تاناشاہی کا راستہ اختیار کیا۔ نئے حالات بھی کچھ ایسے ہی بن رہے ہیں۔ عاصم منیر اس وقت پاکستان کی سیاست میں پہلے سے ہی سب سے طاقتور شخص مانے جاتے ہیں۔ اب پارلیمنٹ سے ملے اس نئے قانون نے انھیں مزید طاقتور بنا دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کا اصل مقصد دہشت گردی سے لڑنا نہیں بلکہ اقتدار پر گرفت مزید مضبوط کرنا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ  گئے، علاقائی مشاورت جاری

    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے، علاقائی مشاورت جاری

    اپریل 27, 2026
    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ  کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    اپریل 27, 2026
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist