لاس اینجلس (یو این آئی) امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے جمعہ کو 24 اسٹار لنک سیٹلائٹ مدار میں بھیجے۔ اسپیس ایکس کے مطابق، سیٹلائٹس کو فالکن 9 راکٹ کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق صبح 10:04 بجے (1704 جی ایم ٹی) کیلیفورنیا میں وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے لانچ کیا گیا۔علیحدگی کے مرحلے کے بعد، راکٹ کا پہلا اسٹیج بوسٹر بحر الکاہل میں واقع ڈرون شپ آف کورس اسٹل آئی لو یو ” پر اترا۔اسپیس ایکس کے مطابق، استار لنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں تک رسائی ناقابل اعتبار، مہنگی یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔












