• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

پہاڑوں سے پتھر گرنے کا خوف

افغان زلزلہ متاثرین کا گھروں کو جانے سے انکار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 9, 2025
0 0
A A
پہاڑوں سے پتھر گرنے کا خوف
Share on FacebookShare on Twitter

کابل (یو این آئی) پہاڑوں سے چٹانیں کسی بھی وقت گرنے کے خدشے نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کو اس قدر خوفزدہ کر دیا ہے کہ انہوں نے تباہ شدہ دیہات میں واپس جانے سے انکار کردیا ہے اور بارش سے بچنے کے خیمے نہ ہونے کے باوجود کھیتوں اور دریا کے کناروں پر ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ڈان میں شائع خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مشرقی صوبہ کنڑ میں زلزلے اور اس کے بعد آنے والے جھٹکوں سے تباہ ہونے والے گاؤں مسعود کے رہائشی 67 سالہ کسان آدم خان نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی پناہ نہیں ہے، ایک خیمہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہکل رات بارش ہوئی اور ہمارے پاس چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی۔ ہمارا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ بڑے پتھر کسی بھی وقت گرسکتے ہیں۔امدادی تنظیموں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک اور سامان پہنچایا لیکن متاثرین کا کہنا ہے کہ یہ مدد ناکافی اور سست روی کا شکار ہے۔علاقے میں عارضی کیمپ قائم ہیں جہاں خاندان جمع ہیں، شہیدان گاؤں میں 40 سالہ کسان شمس الرحمٰن نے بتایا کہ اس نے اپنے چھ رشتہ دار کھو دیے اور اپنے 9 افراد پر مشتمل خاندان کے ساتھ بھاگ آیا، اب وہ اپنے مختصر سامان کے ساتھ سڑک کے کنارے کھلے آسمان تلے بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو خیمے ہمیں دیے گئے ہیں وہ ہمارے بچوں کو بھی نہیں سمو سکتے، پہاڑ سے اترتے ہوئے میرے بیٹے کے پاس جوتے نہیں تھے، اس لیے ہم نے باری باری ایک ہی جوتے پہنے۔کچھ لوگوں کے لیے یہ بے دخلی مستقل صورت اختیار کرتی دکھائی دیتی ہے، دھوپ کی تیز روشنی میں 51 سالہ گل احمد اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کھڑے تھے، ان کے خاندان کی خواتین دیوار کے سائے میں بیٹھی تھیں جبکہ قریب ہی عارضی خیمے دھول میں اڑ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے زلزلہ نہ بھی ہو، ایک معمولی بارش بھی ہمارے اوپر چٹانیں گرا سکتی ہے، ہم واپس نہیں جائیں گے، حکومت کو ہمیں جگہ فراہم کرنا ہوگی۔بین الاقوامی امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ ناکافی پناہ، ناقص صفائی اور خوراک کی کمی اس صدمے کو بیماری اور غربت میں بدل دے گی، خصوصاً ایسے ملک میں جو دنیا کے غریب ترین اور سب سے زیادہ زلزلہ خیز ممالک میں شمار ہوتا ہے۔بچے سب سے زیادہ متاثر ہیں، 12 سالہ صادق کو 11 گھنٹے ملبے تلے دبے رہنے کے بعد زندہ نکالا گیا، اس کی دادی اور ایک کزن اسی کے قریب ہلاک ہوگئے۔اس نے کہا کہمیں نے سوچا تھا میں مر جاؤں گا ایسا لگ رہا تھا جیسے قیامت آ گئی ہو، وہ خاموشی سے ایک چارپائی پر بیٹھا تھا جبکہ اس کے کزن اور چچا خاندان کے کیمپ کے اردگرد گھوم رہے تھے۔عالمی ادارۂ صحت نے طالبان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان خواتین امدادی کارکنوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں تاکہ وہ بغیر محرم کے سفر کر سکیں اور اُن خواتین کی مدد کر سکیں جو حالیہ زلزلے کے بعد علاج تک رسائی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، یہ زلزلہ افغانستان کے مشرقی علاقے میں آیا تھا جس میں 2 ہزار 200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    وارانسی اور ہردوئی کا ہوگا ’وکاس‘

    اپریل 28, 2026
    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    برکس اجلاس میں اسرائیل پر ہندوستان کے موقف کو نہیں ملی حمایت: کانگریس

    اپریل 28, 2026
    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں

    اپریل 28, 2026
    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    جسٹس سوارنا کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم :اروند کجریوال

    اپریل 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist