ریاض (یو این آئی) سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے 95 ویں یوم الوطنی کو یادگار بنانے کے لیے مسافروں کے پاسپورٹ کے لئے خصوصی مہر جاری کی ہے سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر یوم الوطنی کے سلوگن’عزتا بطبعنا‘ (ہماری فطرت ہی ہمارا فخر ہے) کی خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے افسران مملکت کے ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر مسافروں کے پاسپورٹس پر یوم وطنی کی خصوصی مہر لگانے کے ساتھ انہیں یادگاری تحائف اور پھول بھی پیش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں 23 ستمبر قومی دن کے طور پر جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے، اس روز ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔یہ دن مملکت کی بنیاد 1932 میں عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کے ذریعے رکھی جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔دارالحکومت ریاض سمیت مملکت کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی شاہراہوں اور اندرون شہر گلیوں، بازاروں کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے اور پوری مملکت سبز روشنیوں سے جگمگا رہی ہے۔
سعودی عرب کے 95ویں یومِ الوطنی کے موقع پر ریاض، جدہ، دمام اور دیگر شہروں میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔












