• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

عازمین حج کے مفادات میں سنجیدگی دکھائے ،حافظ نوشاد اعظمی کا ا سمرتی ایرانی سے مطالبہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 31, 2022
0 0
A A
عازمین حج کے مفادات میں سنجیدگی دکھائے ،حافظ نوشاد اعظمی کا ا سمرتی ایرانی سے مطالبہ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی :اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی سے دوبار منتخب مرکزی حج کمیٹی کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے مرکزی وزیر حج محترمہ اسمتی ایرانی سے سخت مطالبہ کیاہے کہ وہ ملک کے عازمین کے مفاد ات کے تحت سنجیدگی دکھائیں اور بلاتاخیر حج 2023 کا فارم ایشو کرائیں۔مسٹر اعظمی نے آج ایک بیان میں مرکزی وزیر حج مسزمحترمہ اسمتی ایرانی پر حج کے تئیں غیر سنجیدہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ محترمہ کو حج کا چارج جولائی میں مل گیا تھا اور روایت یہ رہتی ہے کہ حج ختم ہونے کے بعد سعودی عرب سمیت جن جن ملکوں سے حاجی جاتے ہیں وہاں دوسرے حج کی تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں مگر یہاں پر 12 نومبر کو حج کانفرنس بلائی گئی اور حج کی شروعات کی گئی جس میں طرح طرح کے پروپیگنڈے ہوئے کہ حج سستاہورہاہے اور ہرطرح کی بدعنوانی سے پاک حج ہوگا مگر محترمہ وزیر اور وزارت کی طرف سے اس طرح کا کوئی عمل نہیں ہورہاہے جس سے حج سستا ہو اور شفافیت ہو کیوں کہ پہلے ہی غیر قانونی طریقے سے 8 رکنی کمیٹی بناکر برسر اقتدار پارٹی کے عہدہ داران کو حج کمیٹی کا چیئرمین اور وائس چیئر مین بنادیا گیا اور اس طرح کٹھ پتلی کی طرح سے وہ لوگ حکومت کے اشارے پر کام کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قدیمی روایت رہی ہے کہ حج کانفرنس حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ بلائی جاتی ہے اور اس کی منس کی کارروائی اور رپورٹ وغیرہ حج کمیٹی کے افسران کے ذریعہ جاری کی جاتی ہے مگر اس روایت کو بالائے طاق رکھ کر کانفرنس کی کارروائی رپورٹ وزارت نے بہت تاخیر سے اب جاری کیاہے اس میں بھی کسی طرح کی شفافیت نظر نہیں کیوں کہ کارروائی رپورٹ میں کس کی طرف سے کیا مشورے آئے ہیں وہ واضح نہیں ہے اور ایک سازش کے تحت حکومت کی نظر میں جو چیزیں تھیں جیسے حج سستا ہونے کے نام پر 40 دن کے بجائے 20 دن کے بارے میں غور کرنا جبکہ یہ قطعی طور سے سستا نہیں ہوسکتا کیوں کہ وہاں جو رہائشی مکان ملتاہے وہ دس دن کیلئے لیں یا ایک مہینہ کے لیے وہ پورے سیزن کا کرایہ ہوتا ہے مدینہ میں آپ ایک دن رہیں یاتین دن اس کا بھی کرایہ اتنا ہی دینا ہے ضروری ارکان کیلئے بسیں اتنی ہی بار چلنی ہیں اس لیے معصوم عازمین حج کو بہکانے جیسی بات ہے انھوں نے کہاکہ سول سروسیز کی کوچنگ جو حج کمیٹی آف انڈیا میں چل رہی ہے وہ باضابطہ کمیٹی نے اتفاق رائے سے قرار داد پاس ہوئی ہے اور وزارت سے اس کی منظوری لی ہے اس کا الگ ایک بجٹ ہے۔مسٹر اعظمی نے کہاکہ ہم نے اس سلسلے میں 18 نومبر کو ایک تفصیلی خط وزیر موصوفہ اور وزارت کو تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا تھا مگر حج سستا کرنے کا یہ کون سا طریقہ ہے کہ مکہ میں مکان جب دیر سے ہم جائیں گے تو ہمیں مہنگا ملے گا۔ روایت کے مطابق نومبر کے پہلے ہفتہ میں حج کا فارم آجاناچاہیے تھا اب دو مہینہ کی تاخیر ہونے کے بعد بھی ابھی تک کچھ طے نہیں ہے کہ یہ فارم کب آئیں گے انھوں نے کہا کہ وزیر موصوفہ حج ایکٹ 2002 کی رو سے اور قدیمی روایت کو نظر میں رکھتے ہوئے جو سوسالہ ادارہ حج کمیٹی آف انڈیا ہے اس کا لحاظ رکھ کر ہی ملک کے عازمین حج کو سہولت پہنچائی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کہا حج ایکٹ 2002 کی رو سے حج کمیٹی آف انڈیا ایک خالص مسلم ادارہ ہے اور اس کے اثاثہ کی مالک کمیٹی ہے اور کمیٹی کھرد برد نہ کرپائے اس کیلئے حکومت کے چار افسران معمور کیے گئے ہیں مگروزیر اور وزارت حج ایکٹ اورقدیمی روایات کی توہین کررہے ہیں۔مسٹر اعظمی نے کہاکہ حج ہمارا غیر ملکی سفر ہے اس لیے حکومت کی ہمیں انتظام کے ماتحت رہنا ہے لیکن حکومت ہمارے اس ادارہ پر قبضہ نہیں کرسکتی مسٹر اعظمی نے کہاکہ حکومت کو یہ معلوم ہوناچاہیے کہ یہ سارے معاملات عدالت عظمیٰ کے علم میں ہے اور ذرائع ابلاغ کے ذریعہ عوام کی عدالت بھی دیکھ رہی ہے انھوں نے مؤدبانہ اپیل کیاکہ وزیر موصوفہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے مظاہرہ کرتے ہوئے حج 2023 کو ایک مثالی حج بنانے کیلئے کام کریں جس سے ملک میں ہی نہیں غیر ممالک میں بھی ان کی اوران کی حکومت کی طرف سے ایک اچھا پیغام جائے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    فروری 26, 2026
    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    فروری 26, 2026
    سکسیس ڈگری کالج بسواکلیان کی طالبہ عالیہ انجم گولڈ میڈل کے لیے نامزد

    سکسیس ڈگری کالج بسواکلیان کی طالبہ عالیہ انجم گولڈ میڈل کے لیے نامزد

    فروری 26, 2026
    بھارت کو دنیا کے دو تہائی حصہ تک تجارتی رسائی حاصل ہے: پیوش گوئل

    بھارت کو دنیا کے دو تہائی حصہ تک تجارتی رسائی حاصل ہے: پیوش گوئل

    فروری 26, 2026
    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    فروری 26, 2026
    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    فروری 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist