• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

2023 کے پہلے ہی دن شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل لانچ کردیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 1, 2023
0 0
A A
2023 کے پہلے ہی دن شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل لانچ کردیا
Share on FacebookShare on Twitter

پیانگ یانگ:جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی ’’یونہاپ ‘‘ کے مطابق اتوار کو شمالی کوریا نے مشرقی سمندر جسے جاپان کا سمندر بھی کہا جاتا ہے میں ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل لانچ کردیا ۔اور یونہاپ نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ لانچ 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں لگاتار دوسرا ایسا اقدام تھا۔ یہ لانچنگ دارالحکومت پیانگ یانگ کے علاقے یونگ سیونگ سے کی گئی۔ میزائل کی یہ لانچنگ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 02:50 کے قریب نئے سال کے پہلے دن کی گئی۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے اتوار کو کہا کہ شمالی کوریا جوہری اور میزائل اشتعال انگیزی جاری رکھے گا ، جنوبی کوریا کی فوج کو اس کا واضح جواب دینا چاہیے۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے ملک کے جوہری ہتھیاروں میں بڑے پیمانے پر اضافے پر زور دیا ہے۔ انہوں ن خاص طور پر جوہری جوابی حملے شروع کرنے کے لیے نئے طاقتور میزائلوں کے حصول پر زور دیا۔ ایجنسی نے حکمراں جماعت کے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک رپورٹ میں کہا کہ پیانگ یانگ "ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سسٹم تیار کرے گا، جس کا بنیادی کام تیز رفتار نیوکلیئر حملے کا مقابلہ کرنا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن نے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم دیا۔ جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے سلسلے کو سنگین اشتعال انگیزی قرار دیا جو جزیرہ نما کوریا اور اس سے باہر کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور پیانگ یانگ پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے عمل کو روکے۔ہفتے کے روز، پیانگ یانگ نے تین مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا آغاز کیا تھا۔ سیول نے اعلان کیا کہ سال کے اختتام پر بیلسٹک میزائل لانچ کئے گئے اور 2022 کے دوران شمالی کوریا نے غیر معمولی تعداد میں میزائل فائر کیے اور اپنے پڑوسیوں کے خلاف دشمنی کو تیز کیا ہے۔2022 میں جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ ایک ایسے وقت میں جب شمالی کوریا نے اس سال ریکارڈ ہتھیاروں کے تجربات کیے۔ جن میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا فائر بھی شامل ہے جس پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے ذریعے تجربہ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ہفتے کا آغاز جنوبی کوریا کی جانب سے ٹھوس ایندھن سے چلنے والے خلائی لانچر کے کامیاب تجربے کے اعلان سے ہوا۔ اس سے اگلے روز شمالی کوریا کے پانچ ڈرونز نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں دراندازی کی ۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کی طرف سے جمعہ صبح 8 بجے مشرقی سمندر میں داغے گئے 3 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل” کا پتہ لگایا ۔یہ میزائل پیانگ یانگ کے جنوب میں چنگوا سے لانچ کیے گئے اور انہوں نے سمندر میں گرنے سے پہلے تقریباً 350 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے مزید کہا کہ ہماری فوج امریکہ کے قریبی تعاون کے ساتھ نگرانی کو بڑھاتے ہوسے مکمل چوکنا ہے۔پیر کے روز شمالی کوریا کے ڈرونز نے جنوبی کوریا میں دراندازی کی جو پانچ سال میں ایسی پہلی دراندازی تھی۔ سیئول میں وزیر دفاع کی جانب سے شمالی کوریا کو معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا ۔جنوبی کوریا کی فوج ایک بھی ڈرون کو مار گرانے میں ناکام رہی تھی۔جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے اس فضائی دراندازی کو "ناقابل برداشت” قرار دیا تھا۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے مطابق جمعرات کو جنوبی کوریا کی فوج نے اپنے اینٹی ڈرون دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے مشقیں کی ہیں۔ سیول میں یونیورسٹی آف نارتھ کورین سٹڈیز کے پروفیسر یانگ مو جن نے اے ایف پی کو بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے آج میزائل لانچ کرنے کا مقصد سیول کے ٹھوس ایندھن والے خلائی لانچر کا جواب دینا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    فروری 27, 2026
    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    فروری 27, 2026
    ریاستی وزیر آشیش سود نےاگرسین کالج میں انڈین نالج ٹریڈیشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اساتذہ کے وقار کو بتایا ضروری

    ریاستی وزیر آشیش سود نےاگرسین کالج میں انڈین نالج ٹریڈیشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اساتذہ کے وقار کو بتایا ضروری

    فروری 27, 2026
    بل گیٹس کا ازدواجی زندگی کے دوران روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف

    بل گیٹس کا ازدواجی زندگی کے دوران روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف

    فروری 27, 2026
    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    فروری 27, 2026
    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    فروری 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist