• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اکتوبر 15, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

دنیا کا نایاب ترین اور سب سے بدبو دار پھول چوری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 15, 2025
0 0
A A
دنیا کا نایاب ترین اور سب  سے بدبو دار پھول چوری
Share on FacebookShare on Twitter

برلن: خوبصورت اور دیدہ زیب پھولوں کو ان کی دلفریب خوشبو کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے، تاہم کچھ پودے ایسے بھی ہیں جو خوشبو کے بجائے انتہائی ناگوار بدبودار پھول پیدا کرتے ہیں۔ جرمنی میں ایک ایسے ہی ایک بدبودار پھول نما نایاب پودے کو چوری کرلیا گیا جس کی خبر نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کردیا، یہ ایسا پودا ہے جس کا پھول کِھلے تو پورا شہر ناک پکڑ لے۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں جرمنی میں رومبر گارڈن کے عملے پر معمول کی جانچ پڑتال کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ان کا قیمتی پودا "ڈیوڈ” جو تقریباً 60 پاؤنڈ وزنی ہے اپنی جگہ سے غائب ہوگیا ہے،یعنی اسے چوری کرلیا گیا ہے۔ جرمنی کی مقامی پولیس ان چوروں کو حراست میں لینے کیلیے مختلف کاروائیاں کر رہی ہے جنہوں نے دنیا کے سب سے بدبودار پھول کے پودے کو باغ سے اکھاڑ لیا ہے۔ اگر اس پودے کے سائز کی بات کی جائے تو اس کا قد کئی فٹ پر مشتمل ہوتا ہے، اور دیکھنے میں اس کا پورا پودا ہی اس کا پھول ہے۔ اس کے کئی فٹ پر مشتمل سائز اور ناگوار بدبو کے باعث کچھ لوگوں نے اس کو پھول کے بجائے محض پودا قرار دینے پر زور دیا ہے تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعی ایک پھول ہے کیونکہ یہ بیج سے پودے پر کلی بننے اور پھر یہ پھوٹنے کے مراحل سے بھی گزرتا ہے اور اس کا سائنسی نام امورفوفالیس ٹائٹینیئم ہے۔ یہ نایاب پودا جسے ٹائٹن ایرم یا لاش کا پھول (کورپس فلاور) بھی کہا جاتا ہے، اپنی ناقابلِ برداشت بدبو کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پھول ہر چند سال بعد چند دن کے لیے ظاہر ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس کے تقریباً ایک ہزار پودے باقی رہ گئے ہیں اور اس پودے کا پھول صرف 24 گھنٹے تک کِھلا رہتا ہے۔ اس پھول کی بدبو کی شدت کے حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ کھلنے کے دوران یہ ایسی ناگوار بدبو خارج کرتا ہے جیسی کسی کے گیلے موزے، گرم بلی کے کھانے اور سڑتی ہوئی جانور کی لاش سے آتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بدبو دار پھول کا پودا ڈیوڈ آخری بار سال 2021 میں کِھلا تھا، لہٰذا اب اس کے دوبارہ کھلنے کا وقت قریب تھا کہ چوروں نے اسے اس مقام سے ہی غائب کردیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    بہار میں ایک بار پھر اتحاد، انتشار اور عوام کی آزمائش

    اکتوبر 15, 2025
    غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا

    غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا

    اکتوبر 15, 2025
    اسرائیل نے رفح راہداری دوبارہ کھول دی

    اسرائیل نے رفح راہداری دوبارہ کھول دی

    اکتوبر 15, 2025
    دنیا کا نایاب ترین اور سب  سے بدبو دار پھول چوری

    دنیا کا نایاب ترین اور سب سے بدبو دار پھول چوری

    اکتوبر 15, 2025

    بہار میں ایک بار پھر اتحاد، انتشار اور عوام کی آزمائش

    اکتوبر 15, 2025
    غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا

    غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا

    اکتوبر 15, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist