• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اکتوبر 15, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 15, 2025
0 0
A A
غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ:طویل خونریز محاصرے، بھوک اور تباہی کے بعد آخرکار تنظیم غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔ جمعرات 9 اکتوبر کی شام، اسرائیلی فوج کے انخلا کے پہلے مرحلے کے دوران جنوبی غزہ میں اس فاؤنڈیشن کے تمام امدادی مراکز ختم کردیے گئے ہیں۔ یہی مراکز کبھی غزہ کے بھوکے عوام کے لیے امید کا پیغام بن کر پیش کیے گئے تھے مگر جَلد ہی وہ خوف و ذلت کے اڈے بن گئے، ان ہی مراکز کے گرد گولیوں کی گونج، چیخوں کی آوازیں اور لاشوں کی قطاریں اب بھی عوام کی یادوں میں تازہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ فاؤنڈیشن نومبر 2023ء میں منظرعام پر آئی، بظاہر یہ ایک امدادی ادارہ تھا مگر درحقیقت یہ اسرائیلی قبضے کے منصوبے کا حصہ تھی، ایک ایسا نظام جو انسانی ہمدردی کے نام پر غزہ کے عوام کو عسکری کنٹرول میں رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس کے تمام مراکز اسرائیلی فوجی نگرانی میں قائم کیے گئے تھے، امداد لینے کے لیے آنے والے شہریوں کو سخت تلاشی، رکاوٹوں اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا تھا، متعدد مواقعوں پر یہ مراکز فائرنگ کے واقعات کا مرکز بنے جن میں درجنوں فلسطینی شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ بین الاقوامی اداروں کے انتباہ اور عوامی دباؤ کے بعد، حالیہ جنگ بندی معاہدے کے تحت یہ طے پایا کہ غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کی ذمہ داری اب اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں، خاص طور پر UNRWA، کے سپرد ہوں گی جس کے بعد اس فاؤنڈیشن کا کوئی کردار باقی نہیں رہے گا۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے مذاکرات کے دوران فاؤنڈیشن کو برقرار رکھنے پر اصرار کیا تھا مگر فلسطینی وفد اور ثالث ممالک نے اس مطالبے کو سختی سے مسترد کر دیا۔
اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ میں خوراک، دوا اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی، اقوامِ متحدہ کے مراکز پر حملوں اور امدادی قافلوں کی تباہی کے بعد اسرائیل نے اپنی قائم کردہ فاؤنڈیشن کے ذریعے امداد تقسیم کرنے کا دعویٰ کیا تاہم حقیقت یہ تھی کہ امداد صرف محدود علاقوں تک پہنچتی جبکہ لاکھوں لوگ فاقوں کا شکار رہے، فاؤنڈیشن کی مراکز کے اردگرد مسلح محافظوں کی فائرنگ سے سیکڑوں شہری بھی شہید ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ اگست 2025ء میں اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا کہ غزہ میں قحط کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے۔ غزہ فاؤنڈیشن کے کئی عہدیداروں کے خلاف عالمی سطح پر تحقیقات شروع ہوچکی ہیں، فاؤنڈیشن کے سربراہوں پر الزام ہے کہ اُنہوں نے امدادی نظام کو سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا، متعدد ممالک نے ان اہلکاروں کے خلاف پابندیوں کی درخواست دی ہے جبکہ کچھ کے خلاف بدعنوانی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مقدمات زیرِ غور ہیں۔ اب یہ تنظیم عملاً ختم ہو چکی ہے، اسرائیلی فوج کے انخلا کے ساتھ ہی اس کے مراکز مسمار کر دیے گئے ہیں اور ان کا وجود صرف تلخ یادوں تک باقی رہ گیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    بہار میں ایک بار پھر اتحاد، انتشار اور عوام کی آزمائش

    اکتوبر 15, 2025
    غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا

    غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا

    اکتوبر 15, 2025
    اسرائیل نے رفح راہداری دوبارہ کھول دی

    اسرائیل نے رفح راہداری دوبارہ کھول دی

    اکتوبر 15, 2025
    دنیا کا نایاب ترین اور سب  سے بدبو دار پھول چوری

    دنیا کا نایاب ترین اور سب سے بدبو دار پھول چوری

    اکتوبر 15, 2025

    بہار میں ایک بار پھر اتحاد، انتشار اور عوام کی آزمائش

    اکتوبر 15, 2025
    غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا

    غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا

    اکتوبر 15, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist