سید پرویز قیصر
بنگلور میں آندھرا پردیش کے خلاف وجے ہزارے ٹرافی میچ میں دہلی کی جانب سے کھیلتے ہوئے وراٹ کوہلی نے101 بالوں پرچودہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے131 رن بنائے ۔ اپنی اس اننگ کے دوران وہ ایک روزہ کرکٹ میں اپنے سولہ ہزار رن مکمل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ انہوں نے343 میچوں کی330 اننگوں میں ایسا کیا اور اس قسم کے کرکٹ میں سب سے تیز سولہ ہزار رن بنانے والے بلے باز بنے۔ ان سے پہلے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے تیز رن بنانے کا ریکارڈ ہندوستان کے ہی سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے391 ویں اننگ میں ایسا کیا تھا۔
دہلی کی جانب سے سروسیز کے خلاف دہلی میں18 فروری2006 کو اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے وراٹ کوہلی نے سولہ ہزار رن مکمل کرنے میں انیس سال اور 308 دن کا وقت لیا۔ وہ ایسا کرنے والے ہندوستان کے سچن ٹنڈولکر کے بعد دوسرے ہندوستانی اور کل ملاکرنویں بلے باز بنے۔
دائیں ہاتھ کے اس کھلاڑی نے آندھرا پردیش کے خلاف میچ کے اختتام تک جو343 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی330 اننگوں میں 57.60 کی اوسط کے ساتھ58 سنچریوں اور84 نصف سنچریوں کی مدد سے16130 رن بنائے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور183 رن ہے جو انہوں نے ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف میر پور،ڈھاکہ میں18 مارچ2012 کو211 منٹ میں148 بالوںپر22 چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔
ایک روزہ کرکٹ میں ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز سچن ٹڈولکر ہیں جنہوں نے1989 اور2012 کے درمیان جو551میچ کھیلے ہیں انکی538 اننگوں میں45.54 کی اوسط کے ساتھ60 سنچریوں اور114 نصف سنچریوں کی مدد سے21999 رن بنائے تھے۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر200 رن ہے جو انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف گوالیار میں24 فروری2010 میں226 منٹ میں147 بالوں پر25 چوکوں اور تین چھکوں کی مددسے بنایا تھا۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ پہلی ڈبل سنچری بھی تھی۔
انگلینڈ کے گراہم گوچ کو ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے1973 اور1997 کے درمیان جو613 میچ کھیلے ہیں انکی601 اننگوںمیں40.16 کی اوسط کے ساتھ44 سنچریوں اور139 نصف سنچریوںکی مدد سے22211 رن بنائے تھے۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر198 رن ہے جوانہوں نے ایسکس کی جانب سے سیسکس کی خلاف ہوو میں25 مئی1982 کو بنایا تھا۔انہوں نے اپنے سولہ ہزاررن 435 ویں اننگ میں مکمل کئے تھے۔
انگلینڈکے گریم ہیک جن کو سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، نے1983 اور2008 کے درمیان جو 651 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں انکی630 اننگوں میں0 41.3 کی اوسط کے ساتھ40 سنچریوںاور 139 نصف سنچریوں کی مدد سے22059 رن بنائے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر172 رن ہے جو انہوں نے وارویک شائر کی جانب سے ڈیون کے خلافب ورسسٹر میں24جون1987 کو بنایا تھا۔
سری لنکا کے کمار سنگارا (529 میچوں کی 501 اننگوں میں19456 رن)، ویسٹ انڈیز کے ووین رچرڈز(500 میچوں کی466 اننگون میں16995 رن)۔ آسریلیا کے ریکی پونٹنگ (456 میچوں کی445 اننگوں میں16363 رن)، ویسٹ انڈیز کے گارڈن گرینج (440 میچوںکی436 اننگوںمیں16349 رن) اور سری لنکا کے سنت جے سوریہ (557 میچوں کی542 اننگوں میں16128 رن) بھی ایک روزہ کرکٹ میں سولہ ہزاررن بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔












