• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

دہلی میں 9دن ٹھہرنے کے بعد ’بھارت جوڑو یاترا ‘ منزل کی طرف روانہ

ہرگلی، محلے اور سڑک پر ’محبت کی دکان‘ کھولو، پرینکا کی اپیل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 4, 2023
0 0
A A
دہلی میں 9دن  ٹھہرنے کے بعد ’بھارت جوڑو یاترا ‘ منزل کی طرف روانہ
Share on FacebookShare on Twitter

’’اڈانی-امبانی نے بڑے سے بڑے لیڈر خرید لیے، پی ایس یو خرید لیے، میڈیا کو خرید لیا، لیکن میرے بھائی کو نہیں خرید پائے اور نہ کبھی خرید پائیں گے، مجھے بھائی پر فخر ہے‘‘: پرینکا گاندھی

نئی دہلی، 3جنوری : کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا 9دن کے آرام کے بعد منگل کو دہلی سے شروع ہوئی۔بھارت جوڑو یاترا 109ویں دن یہاں کنٹینروں پر جھنڈے لگانے کے بعد ہنومان مندر، کشمیری گیٹ سے روانہ ہوئی اور شاستری پارک، گاندھی نگر، سیلم پورکے راستے جعفرآباد چوک کی طرف سے لونی بارڈر اتر پردیش کی سرحد میں داخل ہوئی۔جیسے ہی یاترا اتر پردیش میں داخل ہوئی، جھنڈا سونپنے کا پروگرام ہوا اور کارکنوں نے نئے گیت کے ساتھ یاترا کا آغاز کیا۔بھارت جوڑو یاترا نے 9ریاستوں سے ہوتے ہوئے تقریباً 3000کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے اترپردیش میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اتر پردیش کانگریس نے یاترا کی کامیابی پر ایک شاندار یاترا گیت بھی جاری کیا۔ راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ 3 جنوری کی صبح دہلی میں ایک بار پھر شروع ہوئی اور بوقت دوپہر غازی آباد کے لونی بارڈر سے اتر پردیش میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس کے دیگر سرکردہ لیڈران و ہزاروں کی تعداد میں کارکنان لونی میں موجود تھے جنھوں نے جوشیلے انداز میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا اتر پردیش میں استقبال کیا۔ پرینکا گاندھی نے اس یاترا کا استقبال کرتے ہوئے اپنی تقریر کے دوران بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور ان کی زہر انگیز پالیسیوں کے نقصانات عوام کو بتائے۔اپنی تقریر کے دوران پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’جیسا راہل گاندھی نے بتایا کہ انھوں نے نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولی ہے، میں یہاں کھڑے ایک ایک یوپی کے کارکنان، ایک ایک ملکی باشندہ کو کہنا چاہتی ہوں کہ ہر گلی میں، ہر محلے میں، ہر گاؤں میں، ہر بلاک میں، ہر ضلع میں، ہر سڑک پر یہ محبت کی دکان کی فرنچائز کھولو۔‘‘ پرینکا گاندھی نے اپنی تقریر میں راہل گاندھی کی دل کھول کر تعریف بھی کی۔اپنے خطاب میں پرینکا گاندھی نے کہا ’’آج اتر پردیش کی زمین پر بھارت جوڑو یاترا کا استقبال کرتے ہوئے مجھے بہت فخر ہو رہا ہے۔ فخر ہر ان بھارت یاتریوں پر، ایک ایک ملکی باشندہ پر ہے جو اس یاترا سے جڑا ہوا ہے۔ کیونکہ اس یاترا کا جذبہ محبت، خیر سگالی اور اتحاد کو پھیلانا ہے۔ اسی جذبہ نے اس ملک کی بنیاد ڈالی ہے۔ مجھے آپ سب پر فخر ہے کہ 3 ہزار کلو میٹر پیدل چل کر آپ یہاں پہنچے ہیں۔ اور مجھے سب سے زیادہ فخر اپنے بڑے بھائی (راہل گاندھی) پر ہے۔ کیونکہ حکومت نے ہزار کروڑ روپے خرچ کر دیئے ان کی شبیہ خراب کرنے کے لیے، اقتدار کا پورا زور لگا دیا گیا، لیکن یہ سچائی سے ہٹے نہیں۔ ان پر ایجنسیاں لگائی گئیں، لیکن یہ ڈرے نہیں۔ یہ جنگجو ہیں۔‘‘ وہ آگے کہتی ہیں ’’اڈانی جی اور امبانی جی نے بڑے سے بڑے لیڈر خرید لیے، ملک کے سارے پی ایس یو خرید لیے، ملک کی میڈیا خرید لی، لیکن میرے بھائی کو نہیں خرید پائے اور نہ کبھی خرید پائیں گے۔ فخر ہے مجھے ان پر اور آپ سب پر۔‘‘شدید سردی میں راہل گاندھی کے ذریعہ ٹی-شرٹ پہن کر یاترا کرنے کا تذکرہ بھی پرینکا گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ آپ کے بھائی کو ٹھنڈ نہیں لگتی، چھوٹی سی ٹی-شرٹ پہن کر چل رہے ہیں ٹھنڈ میں۔ ٹھنڈ سے انھیں بچاؤ۔ کسی نے کل مجھے کہا کہ ٹھنڈ سے انہیں بچاؤ، جیکٹ ہی پہنا دو۔ کسی نے پوچھا کہ آپ کو ڈر نہیں لگتا ان کی سیکورٹی کے لیے۔ کشمیر جا رہے ہیں، پنجاب سے گزریں گے، طویل یاترا کریں گے کشمیر تک، تو ڈر نہیں لگتا۔ میرا جواب یہ ہے کہ یہ سچ کا ’کوچ‘ (شیلڈ) پہن کر چل رہے ہیں۔ اوپر والا ان کو محفوظ رکھے گا۔ اور جب تک آپ سب اس ملک کی سچائی کو پہچانیں گے تب تک اوپر والا اس ملک کی سچائی کو محفوظ رکھے گا۔‘‘ ساتھ ہی وہ عوام کو بیدار کرنے والے انداز میں کہتی ہیں کہ ’’پہچانیے، اتحاد میں ہی آپ کی ترقی ہے۔ سب ساتھ چلیے، پورے ملک بھر میں اتحاد، خیر سگالی اور محبت کا پیغام لے جائیے۔‘‘
اپنے خطاب میں وہ یہ عزم بھی ظاہر کرتی ہیں کہ ’’ہم اس ملک کو بچا کر رکھیں گے، اس ملک کو ترقی یافتہ بنائیں گے اور نوجوانوں کو ان کا حق دلوائیں گے۔‘‘

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    مارچ 12, 2026
    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    مارچ 12, 2026
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist