• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مسائل کے تدارک سمیت ایمان کا تحفظ بھی ہے:مفتی عبد الرازق

مولانا راشد میل کھیڑلا کی صدارت و مفتی عدنان منصورپوری کی دعا پر اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 4, 2026
0 0
A A
مسائل کے تدارک سمیت ایمان کا تحفظ بھی ہے:مفتی عبد الرازق
Share on FacebookShare on Twitter

نوح،میوات،سماج نیوز سروس: جمعیتہ علماء راجستھان عاملہ کا اجلاس ضلع سیکر کے کھنڈیلہ میں مولانا راشد قاسمی شیخ الحدیث و مہتمم دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلا کی صدارت میں اصلاح معاشرہ کے عنوان پر مدرسہ دارالعلوم محمدیہ میں ممنعد ہواجس میں علاقہ سیخاواٹی کے اضلاع چورو، سیکر، جھنجھو و جے پور دیہات کے علماء کرام نے کثیر تعداد میں تعداد میں شرکت کی۔پروگرام2نشستوں پر مشتمل رہا بعد ظہر ریاستی صدر مولانا راشد قاسمی کی صدارت میں عاملہ کے ارکان کی مجلس منعقد ہوئی جبکہ بعد مغرب عمومی اجلاس بعنوان اصلاح معاشرہ کی نسبت سے اجلاس منعقد ہوا جس میں قرب و جوار سے فرزندان توحید نے شرکت کی۔مولانا راشد قاسمی کی دعوت پر اجلاس میں پہونچے دہلی جمعیتہ علماء کے جنرل سیکرٹری معروف عالم دین مولانا مفتی عبدالرزاق نے کلیدی و تفصیلی خطاب کیا، انہوں نے جمعیتہ علماء ہند کی ایک صدی سے زائد محیط خدمات کے روشن باب پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا جمعیتہ علماء راجستھان آج پورے صوبے میں صدر جمعیتہ علماء راجستھان مولانا راشد قاسمی کی مثالی قیادت میں ضلع در ضلع سرگرم اور فعال کردار ادا کر رہی ہے، اور صوبے میں گھر گھر جمعیتہ علماء راجستھان کے اکابرین کا پیغام پونچے اس محنت اور مشن کے ساتھ رو بہ عمل ہیں۔مفتی موصوف نے کہا کہ ہم نے اس دور انحطاط میں قائد جمعیتہ علماء. ہند مولانا ارشد مدنی کا مثالی دور دیکھ رہے ہیں، تقسیم ملک کے پُر آشوب دور میں ملک و ملت کے لیے مولانا حسین احمد مدنی نے بڑی قربانیاں رہی ہیں ،آج انہی کا عکس قائد جمعیتہ میں بعینہ نظر آتا ہے،انہوں نے قائد محترم مولانا سید ارشد مدنی کے اس پیرانہ سالی میں بیک وقت جمعیتہ علماء ہند کے پلیٹ فارم سے ملک و ملت کے لیے ملی سماجی رفاہی و سیاسی سرگرمیوں اور ام المدارس دارالعلوم دیوبند کی مسند سے قال اللہ و قال الرسول خدمات پر تفصیلی خطاب کیا۔علاوہ ازیں،علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جمعیتہ علماء کا کام ملت کے مسائل کے تدارک سمیت ایمان کا تحفظ کرنا بھی ہے،آج دشمنان اسلام ملت کے ایمان پر وار کرنے کا دن بدن پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، ایسے دور میں علماء کی اہمیت و ذمہ داری دو چند ہوجاتی ہے۔موجودہ دور میں معاشرہ میں مسلم نوجوانوں کی بے راہ روی باعث تشویش ہے، مسلم معاشرہ میں نت نئی خرابیوں خصوصاً مسلم نوجوانوں کا منشیات میں ملوث ہونے کو لیکر تشویش کا اظہار کیا اور علماء کرام کو نوجوانوں پر توجہ اور ان کی دینی ملی رہنمائی کرنے پر زور دیا۔اس سے قبل مفتی صابر استاد دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلا و بعدہ مفتی عدنان منصورپوری نے بھی مجمع عام سے خطاب کیا، جبکہ پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا اظہر مدنی نے مجمع کے نام فون پر اپنا مختصر پیغام پیش کیا جو کسی معقول عذر کی بنا پر پروگرام میں آخری وقت شرکت نہ کر سکے، پروگرام کا اختتام سخت سردی کی سرد رات میں مفتی عدنان منصورپوری کی دعا پر مولانا راشد قاسمی کی صدارت اور نظامت میں بحسن و خوبی انجام کو پہونچا، پروگرام کے اہم شرکاء میں مولانا امجد میل کھیڑلا، مولانا محمد صابر قاسمی، مولانا جمیل گھاٹمیکا مولانا قیام الدین الوری، مولانا حسن مہوں،مولانا قیصر عالم رحیمی،حبیب تجاروی،حافظ عمران اٹاوڑی،قاری فجرو الدین،حافظ صدام فتحپور، حافظ قاسم میواتی کے علاوہ بڑی تعداد موجود میں شرکت کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    فروری 1, 2026
    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    فروری 1, 2026
    عالمی برادری جنگ زدہ فلسطینیوں کے مسائل کوکم کرنے میں کردار ادا کرے: ریڈ کراس سربراہ کا مطالبہ

    عالمی برادری جنگ زدہ فلسطینیوں کے مسائل کوکم کرنے میں کردار ادا کرے: ریڈ کراس سربراہ کا مطالبہ

    فروری 1, 2026
    امریکی سینٹکام کی پاسدارانِ انقلاب کو سمندری حدود میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی ہدایت

    امریکی سینٹکام کی پاسدارانِ انقلاب کو سمندری حدود میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی ہدایت

    فروری 1, 2026
    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    فروری 1, 2026
    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    فروری 1, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist