• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اوقاف کی جائداد سے دستبردار ی ہرگز قبول نہیں

ڈہری اون سون کی جامع مسجد میں منعقد وقف رجسٹریشن تربیتی کیمپ میں شرکاء کا اظہار خیال

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 5, 2026
0 0
A A
اوقاف کی جائداد سے دستبردار ی ہرگز قبول نہیں
Share on FacebookShare on Twitter

ڈہری آن سون، پریس ریلیز: امارت شرعیہ بہار اڈیشہ جھارکھند پھلواری شریف پٹنہ کے زیر اہتمام امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی ہدایت اور ناظم امارت شرعیہ جناب مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی صاحب کی اجازت سے جامع مسجد ڈہری اون سون میں مورخہ 3؍جنوری 2026ء کو ضلع رہتاس کے متولیان اوقاف، علماء وائمہ اور دانشوران کا ایک خصوصی تربیتی کیمپ منعقد ہوا ،جس کی صدارت نائب ناظم امارت شرعیہ جناب مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی صاحب نے کی اور بطور ٹرینر جناب مولانا عبد اللہ جاوید ثاقبی صاحب اور جناب مولانا منہاج عالم ندوی صاحب نے شرکت کی ،اس تربیتی کیمپ کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول سے ہوا ، تمہیدی گفتگو کرتے ہوئے تربیتی کیمپ کے داعی اور ضلع رہتاس کے قاضی شریعت جناب مولانا احسان الحق قاسمی صاحب نے کہا کہ اوقاف کے رجسٹریشن کے تعلق سے ضلع کے مسلمانوں میں کافی بے چینی تھی اور اس سلسلہ میں لوگ بار بار ہم سے رجو ع کررہے تھے؛چنانچہ میری گذار ش پر حضرت امیر شریعت مد ظلہ اور ناظم امار ت شرعیہ نے اس کیمپ کی منظوری دی ا ور اس وقت آپ حضرات اس کیمپ میں جمع ہیں ، اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد رجسٹریشن کے تعلق سے صحیح معلومات آپ تک پہونچانا اورامید پورٹل پر کاغذات اپلوڈ کرنے کے طریقے سے واقف کرانا ہے، صدر اجلاس جناب مولانا مفتی سہراب ندوی قاسمی صاحب نے قدرے تفصیل کے ساتھ اوقاف سے متعلق موجودہ صورت حال اور اوقاف کو امید پورٹل پر اپلوڈ کرنے کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ امید پورٹل پر انہیںجائداد کو اپلوڈ کیاجانا ہے جو پہلے سے وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں ابھی حکومت کے طرف سے صرف رجسٹرڈ جائداد کو اپلوڈ کرنے کی بات کہی گئی ہے، ان کے علاوہ جو اوقاف کی جائداد ہیں ان کے لئے کوئی گائدلائن جاری نہیںہوئی ہے، اس لئے غیر رجسٹرڈ اوقاف کے ذمہ داروں کو بے چین نہیں ہونا چاہئے،بلکہ ایسی جائدا د وں کے کاغذات کی فراہمی پر توجہ دینی چاہئے، ان شاء اللہ اس سلسلہ میں امارت شرعیہ کی طر ف سے جلد ہی مضبوط نقشہ عمل جاری کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اوقاف کی جائداد ملت کا قیمتی سرمایہ ہے اور اسلامی نظام کا بڑا حصہ اسی سے مربوط ہے ، ملک کے آئین نے مسلم پر سنل لا کو تحفظ دیا ہے، اور وقف بھی اس کا ایک اہم حصہ ہے اس لئے کسی قیمت پر وقف کی جائداد سے دستبردار ی قابل قبول نہیں ہوگی، اس موقع پر مولانا عبد اللہ جاوید ثاقبی اور مولانا منہاج عالم ندوی نے عملی طو رپر امید پورٹل پر جائداد کو اپلوڈ کرنے کے طریقے بتائے اور اس سلسلہ میں ضروری معلومات سے واقف کرایا لوگوںنے اس تربیتی کیمپ سے بے حد اطمینان کا احساس کیا، تربیتی کیمپ میں پورے ضلع سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔آخر میں صدر اجلاس کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist