• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بچے بچیوں میں دینی شعور اور حلال وحرام کی تمیز پیدا کرنا مکاتب دینیہ کی ذمہ داری ہے

دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء شہر مرادآباد کے تحت مسجد ارقم کرولا پر عظیم الشان دینی تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 5, 2026
0 0
A A
بچے بچیوں میں دینی شعور اور حلال وحرام کی تمیز پیدا کرنا مکاتب دینیہ کی ذمہ داری ہے
Share on FacebookShare on Twitter

مرادآباد،سماج نیوز سروس: یکم جنوری 2026 جمعرات کا دن اہل مرادآباد کے لیے خاص طور پر جمعیت علماء شہر مرادآباد اور دینی تعلیمی بورڈ کے لیے خوش کن اور تاریخی ثابت ہوا جہاں ایک طرف صوبہ اتر پردیش کی جمیعت علماء اور دینی تعلیمی بورڈ کی مجالس عاملہ کے منتخب ارکان اور مدعوئین خصوصی کی میزبانی کا شرف ایچ بی کلائڈ ہوٹل میں جمیعت علماء شہر مرادآباد کو میسر آیا ۔حضرت مفتی سید محمد عفان منصور پوری دامت برکاتہم کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں جمیعت کی یونٹوں کو مضبوط کرنے اور باہمی ربط و اتحاد کے ساتھ جمیعت کے تمام شعبہ جات کو زمینی سطح پر عملی جامہ پہنانے پر غور و خوص کیا گیا۔ ملک کی موجودہ صورتحال خاص طور پر اوقاف کی رجسٹریشن ایس آئی آر کی حتمی لسٹ آنے کے بعد کی صورتحال پر انتہائی گہرائی سے جائزہ لیا گیا فرقہ پرست لوگوں کی طرف سے کھلے عام ہتھیاروں کی تقسیم کے باوجود حکومتوں کے آنکھیں بند کر لینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ اہل مدارس و مکاتب کو جانچ کے نام پر پریشان کرنے پر سخت تشویش ظاہر کی گئی اس کے ساتھ ساتھ دیگر اہم موضوعات پر بھی گفت و شنید ہوئ اس کے علاوہ دینی تعلیمی بورڈ کی مجلس عاملہ میں مختلف اضلاع کی مکاتب کی رپورٹ سامنے رکھی گئی اس کی روشنی میں آئندہ تین مہینوں میں مکاتب قائم کرنے پر ہر ضلع سے عزائم لیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ مکاتب کا قیام ممکن ہوسکے ۔وہیں دوسری طرف عشاء کے بعد مسجد ارقم شیخ عبدالجبار کالونی کرولہ پر ایک عظیم الشان دینی تعلیمی بیداری کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کے طور پر نائب امیر الہند اقدس مولانا مفتی سید محمد سلمان منصور پوری دامت برکاتہم العالیہ استاد حدیث وفقہ دارالعلوم دیوبند و ناظم عمومی مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند اور مفتی سید محمد عفان منصور پوری دامت برکاتہم العالیہ صدر المدرسین جامع مسجد امروہہ و صدر جمعیت علماء و دینی تعلیمی بورڈ اتر پردیش اپنی مصروفیتوں کے باوجود شریک ہوئے یہ کانفرنس دراصل اس مہم کا حصہ تھی جو دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند کے حکم پر پورے ملک میں ہر سال ماہ رجب المرجب کو دینی تعلیمی بیداری مہم کے طور پر منائی جاتی ہے چنانچہ ہمارے مرادآباد میں مختلف محلوں کی مساجد میں جمعہ کے بیانات اسی عنوان پر ہوئے اور دیگر مساجد میں کسی بھی نماز کے بعد دعا سے پہلے پانچ منٹ میں مثالی اور معیاری مکاتب کی اہمیت و ضرورت پر لوگوں کے سامنے بات کی گئی اور نسل نو کے دل و دماغ میں سوشل میڈیا کے ذریعے عقیدے دین و ایمان کے تعلق سے جو شکوک و شبہات پیدا کرنے کی سازش ہو رہی ہیں اس کی روک تھام کے لیے بچے اور بچیوں کو مکاتب میں لازمی طور پر بھیجنے کی ترغیب دلائی گئی پروگرام کی صدارت جناب مولانا محمد طاہر قاسمی نے کی جبکہ نظامت جناب مولانا مزمل نے فرمائی : پروگرام کا باقاعدہ آغاز محمد منفعت سلمہ (طالب علم، مکتب درس القرآن والسنۃ، یوسف کالونی، گلی نمبر 1) کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔اس کے بعد محمد ایان (مکتب معاذ بن جبلؓ، رحمت نگر، کرولہ) نے نعتِ رسول ﷺ پیش کر کے محفل کو معطر فرمایا۔پہلا خطاب:کانفرنس کا پہلا خطاب، نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن، نواسۂ شیخ الاسلام اقدس مولانا مفتی سید محمد عفان منصورپوری(شیخ الحدیث و صدر المدرسین، الجامعۃ الاسلامیہ جامع مسجد امروہہ و صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش) نے فرمایا۔ والا نے اپنے مؤثر خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ: دینِ اسلام پر مضبوطی سے قائم رہنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگی کا کامل نمونہ بنایا جائے۔ آپ ﷺ کی بتائی ہوئی تین بنیادی نصیحتوں پر عمل اور تین بڑے گناہوں سے مکمل اجتناب کی تلقین فرمائی۔ دوسرا خطاب:اس کے بعد نواسۂ شیخ الاسلام مولانا مفتی سید محمد سلمان منصورپوری (استادِ حدیث و فقہ، دارالعلوم دیوبند و نائب امیر الہند و ناظمِ عمومی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند) نے خطاب فرمایا۔ مکاتب کی اہمیت و افادیت کو نہایت واضح انداز میں بیان کرتے ہوئے نےنئی نسل کو ارتداد، فکری گمراہی اور غیر اسلامی تہذیب سے بچانے پر زور دیا۔ فرمایا کہ جمعیۃ علماء ہند کے اکابرین کے قائم کردہ منظم مکاتب کا نظام وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اس بات کی ترغیب دی کہ ہمارے محلوں میں کوئی ایسی مسجد باقی نہ رہے جہاں منظم مکتب قائم نہ ہو۔ نے ایک مؤثر واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ: اسکولوں میں غیر اسلامی تہواروں میں مسلم بچوں کو شریک کیا جا رہا ہے، لیکن جس بچے کے عقائد مکاتب کے ذریعے مضبوط ہو چکے تھے، اس نے فوراً انکار کر دیا۔ یہی عقیدہ اور دین و ایمان کی مضبوطی مکاتب کی تعلیم کا نتیجہ ھے ۔ آخر میں نے اس عزم کا اظہار فرمایا کہ: ہم سب کو مل کر جمعیۃ علماء کے دینی مشن کو مضبوطی سے آگے بڑھانا ہے اور اپنی نئی نسل کے ایمان و عقائد کی حفاظت کرنی ہے۔ مولانا مفتی سید محمد سلمان منصورپوری کی پُراثر دعا پر اس بابرکت کانفرنس کا اختتام ہوا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں اہلِ علاقہ اور ذمہ داران مساجد و مکاتب نے شرکت کی، خاص طور پر مولانا مفتی ابوبکر صدیق منصورپوری ذمہ دار، دینی تعلیمی بورڈ مرادآباد ،قاری نجیب ،الرحمن ،حافظ محمد عالم ،قاری ابراہیم نائب صدور جمعیت علماء شہر مرادآباد ،جناب قاری نفیس الرحمن ،مفتی عبدالحق رسولپوری،مفتی اجمل (مہتمم مدرسہ حیات العلوم) مفتی محمد فاروق ،مفتی طیب و دیگر معزز حضراتِ شریک رہے ۔آخر میں مولانا مزمل حسین نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا خاص طور پر مسجد ارقم کے ذمہ دار ساتھیوں کی اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محنتوں کو سراہا۔مجلس عاملہ اور کانفرنس کو کامیاب بنانے میں جمعیت کے تمام ورکرز نے بھرپور انداز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist