• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سکیورٹی کے نام پر تیل کی سیاست بے نقاب

وینزویلا بحران پر پوپ لیو کا ردِعمل، صورتحال پر گہری نظر رکھنے کا اعلان، کملا ہیرس کی سخت تنقید، ٹرمپ کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 5, 2026
0 0
A A
سکیورٹی کے نام پر تیل کی سیاست بے نقاب
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن، (یواین آئی) عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے پس منظر میں وینزویلا امریکی طاقت کی تازہ ترین مداخلت کا مرکز بن گیا، جہاں ٹرمپ انتظامیہ نے ایک بڑے فوجی آپریشن کے ذریعے صدر نیکولس مادورو کو گرفتار کر لیا۔ اگرچہ اس اقدام کو منشیات اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی اور علاقائی سلامتی کی بحالی کے طور پر پیش کیا گیا، مگر زمینی حقائق اس دعوے سے مطابقت نہیں رکھتے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود اس کارروائی کے پسِ پردہ محرکات کو زیادہ دیر تک پردے میں نہیں رکھا۔ ایک ٹیلی ویژن خطاب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی کی امریکی حکومتوں نے وینزویلا کے تیل پر امریکہ کا حق چھوڑ دیا تھا اور اب اسے دوبارہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس بیان نے امریکی کارروائی کے اصل مقصد پر سے پردہ اٹھا دیا۔وینزویلا محض ایک عام تیل پیدا کرنے والا ملک نہیں، بلکہ دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر کا حامل ہے۔ ملک کے ثابت شدہ ذخائر 303 ارب بیرل سے تجاوز کر چکے ہیں، جو اسے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر رکھتے ہیں۔ دنیا کے مجموعی تیل ذخائر میں وینزویلا کا حصہ تقریباً 18 فیصد بنتا ہے، جو کسی بھی بڑی طاقت کے لیے شدید کشش رکھتا ہے۔تاہم بین الاقوامی پابندیوں، داخلی بدعنوانی اور طویل معاشی بحران نے وینزویلا کی تیل پیداوار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ یہی کمزوری بیرونی طاقتوں کے لیے مداخلت کا راستہ ہموار کرتی رہی ہے، جس کا تازہ مظہر امریکی فوجی کارروائی کی صورت میں سامنے آیا۔صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے والا عنصر وینزویلا اور اس کے ہمسایہ ملک گیانا کے درمیان جاری تنازع ہے، جہاں حالیہ برسوں میں تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ توانائی سے متعلق تحقیقی ادارے ریسٹاد انرجی کے مطابق ان ذخائر کا حجم تقریباً 13 ارب بیرل کے برابر ہے، جس نے خطے کی تزویراتی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔دنیا کے بڑے تیل ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست میں وینزویلا سرفہرست ہے، جس کے بعد سعودی عرب، ایران، کینیڈا اور عراق آتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ عالمی طاقتوں کی توجہ وینزویلا پر کیوں مرکوز ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اچانک فوجی دراندازی اور صدر کی گرفتاری کو محض ایک سکیورٹی کارروائی قرار دینا مشکل ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کا یہ اعلان کہ امریکہ عارضی طور پر وینزویلا کا انتظام سنبھالے گا تاکہ تیل کے بنیادی ڈھانچے کو بحال کیا جا سکے، اس تاثر کو مزید تقویت دیتا ہے کہ یہ اقدام دراصل توانائی کے وسائل پر کنٹرول کی ایک منظم کوشش ہے۔مبصرین کے مطابق وینزویلا بحران نے ایک بار پھر یہ حقیقت اجاگر کر دی ہے کہ عالمی سیاست میں قومی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے نعروں کے پیچھے اکثر معاشی مفادات، بالخصوص تیل اور توانائی کے وسائل، اصل محرک ہوتے ہیں۔ ویٹیکن میں اتوار کے روز خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی امریکہ کے ہاتھوں معزولی کے ایک روز بعد سامنے آنے والی صورتحال اور اس سے جڑی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔پوپ لیو، جو پہلے امریکی نژاد پوپ ہیں، نے اس موقع پر وینزویلا کی خودمختاری اور آزادی کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ وہاں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    وزیراعظم نے گنگا ایکسپریس وے ملک کے نام وقف کیا

    وزیراعظم نے گنگا ایکسپریس وے ملک کے نام وقف کیا

    اپریل 30, 2026
    اسرائیل اور حزب اللہ کے  مابین فائر بندی ناکام

    اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین فائر بندی ناکام

    اپریل 30, 2026
    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب

    گریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    وزیراعظم نے گنگا ایکسپریس وے ملک کے نام وقف کیا

    وزیراعظم نے گنگا ایکسپریس وے ملک کے نام وقف کیا

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist