• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

نعت خوانی اپنی مقصدیت کے لحاظ سے بحیثیت مجموعی امت محمدیہ کے فرائض میں شامل

نانوتہ کی تاریخی جامع مسجد میں جاری 10روزہ سیرت طیبہ کے پروگرام کے تحت نعتیہ محفل کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 7, 2026
0 0
A A
نعت خوانی اپنی مقصدیت کے لحاظ سے بحیثیت مجموعی امت محمدیہ کے فرائض میں شامل
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند،سماج نیوز سروس:نانوتہ کی تاریخی جامع مسجد میں ایک نعتیہ محفل کا انعقاد بعد نماز عشاء شاعر اسلام قاری احسان محسن کی صدارت میں کیا گیا۔ یہ پروگرام نانوتہ میں جاری 10روزہ سیرت طیبہ کے پروگرام کے تحت انعقاد پذیر ہوا۔ اس میں دور دراز سے تشریف لائے ہوئے شعرائے کرام نے شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مولانا محمد اویس صدیقی نانوتوی نے کہا کہ نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مقصدیت اور تاریخ پر گفتگو کی۔ انہو ںنے کہا کہ نعت اور نعتیہ محفلیں محض رسمی سطح کی چیزیں نہیں ہیں، بلکہ نعت گوئی اور نعت خوانی اپنی مقصدیت کے لحاظ سے بحیثیت مجموعی امت محمدیہ کے فرائض میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جذبہ محبت کی تسکین ، عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آبیاری، ناموس رسالتؐ کا تحفظ اور حریم نبوی کا دفاع اس کے اعلیٰ ترین مقاصد ہیں ۔ مولانا محمد اویس صدیقی نانوتوی نے کہا کہ حضرت حسان بن ثابتؓ نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ممبر سے یہ خدمت انجام دی ہے۔ محمد اویس صدیقی نانوتوی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میڈیا کا استعمال کس طرح کیا۔ انہو ں نے بتایا کہ زمانہ جاہلیت میں اشعار کا کردار میڈیا کی طرح تھا ، خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشعار کو میڈیا بطور ذرائع ابلاغ کے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ؐ نے میڈیا وار (میڈیا کی جنگ) لڑی ہے ۔ ڈاکٹر اویس نے کہا کہ اس بات کا ثبوت سیرت طیبہ کا وہ واقعہ ہے جس میں مشرکین مکہ نے محض میڈیا جنگ میں شمشیر وسناں کے معرکہ پر ا کتفا نہیں کیا بلکہ اس معرکہ حق وباطل میں ان باطل پرستوں نے زبان تخیل کی طاقت کو بھی کام میں لانا شروع کیا اور اپنے عہد کے شعراء اور خطیب حضرات کی صلاحیتوں کے ذریعہ مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے قدم روکنے کی کوشش کی ۔ اس سلسلہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا طرز عمل معلوم کرنے کے لئے طبرانی میں حضرت عمار بن یاسرؓ کی یہ روایت پیش کی ۔ انہوں نے ترجمہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب مشرکین نے ہماری ہجو میں کہنا شروع کیا تو آپؐ نے فرمایا تم بھی ترکی بہ ترکی جواب دو۔ ڈاکٹر اویس صدیقی نے کہا کہ غزوۂ خندق کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان فرمایاکہ بتائو میری طرف سے اعدائے اسلام کا اپنی زبان کے ذریعہ کون دفاع کرے گا۔ چنانچہ اس خدمت کے لئے تین انصاری صحابہ نے اپنے نام پیش کئے، جن میں حضرت حسان بن ثابتؓ ، حضرت عبداللہ بن رواحہؓ اور حضرت کعب بن مالکؓ تینوں نے اپنے اپنے میدان مقررکرلئے۔ مثلاً حضرت حسان ؓ نے مدح سرائی کرکے دفاع کیا اور حضرت عبداللہ ؓنے جو دفاع کیا ان کی رزمیہ شاعری تھی ۔ انہو ں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خدمت کے لئے مسجد نبوی میں ایک منبر بھی بنوایا تھا تاکہ وہ سب بیٹھ کر اشعار سنایا کریں ۔ مشرکین کی ہجو میں کہے گئے اشعار کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ان لوگوں کے اشعار قریش کے دلوں پر تیر کی ضرب سے زیادہ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ابتدائے اسلام میں شعراء اسلام نے کس طرح زبان وادب کے ذریعہ حریم اسلام کی حفاظت کی ۔ مشرکین کے اٹھائے ہوئے گندے سیلاب پر بندھ باندھا اور ناموس رسالت کا تحفظ کرکے کس طرح اپنے نامہ اعمال کو منور کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist