• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اردو زبان سیل کشن گنج کی جانب سے الوداعی تقریب منعقد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 9, 2026
0 0
A A
اردو زبان سیل کشن گنج کی جانب سے الوداعی تقریب منعقد
Share on FacebookShare on Twitter

کشن گنج، پریس ریلیز: اردو زبان سیل کشن گنج کی جانب سے ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جنابِ محبوب عالم صاحب، معاون اردو مترجم، کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ موصوف کا آبائی وطن بائسی بلاک کے تحت مشہور جگہ جنتا ہاٹ ہے ، فی الحال کشن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے سن 1992 سے 2025 تک معاون اردو مترجم کی حیثیت سے اپنی گراں قدر خدمات انجام دیں اور اب وہ اپنی طویل سرکاری زندگی مکمل کر کے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ ملازمت کا بیشتر حصہ ضلع کشنگنج کے ٹھاکرگنج بلاک میں گزارے جبکہ سبکدوشی کشنگنج ہی کے مشہور بلاک کوچادھامن سے ہوئی۔ اس موقع پر جناب محبوب عالم صاحب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اس طویل ملازمت کے دوران ان کے دامن پر کبھی کسی قسم کی بدنامی کا داغ نہیں لگا، اور آج وہ بلا کسی اعتراض، بغیر کسی داغ دھبّے کے، باعزت طور پر اپنے احباب اور ساتھیوں کے درمیان سے رخصت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے پورے دورِ ملازمت میں نہ کبھی کسی اعلیٰ افسر سے ان کی ناراضگی رہی اور نہ ہی کسی عام فرد سے کوئی شکوہ یا اختلاف پیدا ہوا۔ انہوں نے ہمیشہ سب کے ساتھ انکساری، خاکساری اور حسنِ اخلاق کے ساتھ زندگی گزاری اور اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں۔موصوف نے مزید کہا کہ جو جونیئر ملازمین ان کے بعد آئے، ان کے ساتھ انہوں نے حسنِ سلوک روا رکھا، ان کی رہنمائی کی، رہبری کی اور حتی المقدور ان کی تربیت کا بھی اہتمام کیا۔ انہوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں تمام ملازمین کو یہ نصیحت کی کہ افسرانِ بالا سے الجھنے کے بجائے ان کی باتوں کو تحمل اور خاموشی سے سنا جائے، اور اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری اور خلوص کے ساتھ انجام دیا جائے۔ کام کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے اپنی سطح پر بہترین کوشش کی جائے، مگر کسی بھی صورت افسران کے ساتھ تنازع پیدا کرنے سے گریز کیا جائے۔ان بصیرت افروز باتوں کو سن کر تمام معاون اردو مترجمین اور اردو مترجمین کے دلوں میں یہ جذبہ پیدا ہوا کہ ہمیں بھی ایمانداری، اخلاص اور مخلصانہ رویّے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔ اس موقع پر متعدد احباب نے جناب محبوب عالم صاحب کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کیے، جنہیں سن کر بے حد مسرت ہوئی۔ ان تاثرات سے یہ بات کھل کر سامنے آئی کہ موصوف نہ صرف ایک باصلاحیت ملازم تھے بلکہ ایک دردمند، فکرمند اور مخلص رہبر کی حیثیت سے بھی جانے جاتے تھے، جو اپنے ساتھ اٹھنے بیٹھنے والوں کی دل سے فکر رکھتے تھے۔اس الوداعی تقریب کے موقع پر جناب محبوب عالم کے بارے میں اردو زبان سیل کشن گنج کے انچارج افسر مع اضافی کلکٹر عالی جناب ظفر عالم صاحب نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، دعائیہ کلمات سے نوازتے ہوئے بقیہ زندگی کی بہتری کے لئے مفید مشورے دئے۔ وہیں اردو زبان سیل، کشن گنج میں فائز اردو مترجم جناب عاصم حسین نے تمام اردو مترجمین اور معاون اردو مترجمین اور درج بالا محرر کے ساتھ جناب محبوب عالم صاحب کو ہدیہ و تحائف پیش کیا۔یہ لمحہ ہم سب کے لیے بیک وقت خوشی اور افسوس کا باعث تھا۔ خوشی اس بات کی کہ ایک بے داغ زندگی گزار کر اور سرکاری فرائض نہایت خوش اسلوبی سے انجام دے کر انہوں نے اپنی ملازمت کی مدت مکمل کی، اور افسوس اس بات کا کہ ایک مخلص اور شفیق رہبر ہم سے جدا ہو گیا، جو اب ہماری محفلوں میں موجود نہیں رہے گا۔اس موقع پر فہد عالم ، اردو مترجم ، بلاک ٹھاکرگنج، محمد نعیم ، اردو مترجم ، پوٹھیا بلاک ، جاوید مجروح معاون اردو مترجم ، صدر بلاک کشنگنج، مسعود عالم درجہ بالا محرر، صدر بلاک کشنگنج، شازیہ تبسم اردو مترجم ، صدر بلاک کشنگنج، غفران عالم معاون اردو مترجم بلاک کوچادھامن، صادق قاسمی دھرم باڑی معاون اردو مترجم بلاک پوٹھیا، فراغ انجم معاون اردو مترجم، بلاک کوچادھامن، شمس تبریز معاون اردو مترجم، بلاک دیگھل بینک ، رستم علی معاون اردو مترجم، انچل دیگھل بینک نے اپنا تاثرات پیش کیا۔ وہیں ناچیز نے بھی چند کلماتِ عقیدت پیش کیے اور تمام ساتھیوں سے یہ امید ظاہر کی کہ ہم سب بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی ملازمت کو اسی اخلاص، دیانت اور وقار کے ساتھ مکمل کریں گے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist