نا ظم بیگ
بلند شہر،سماج نیوز سروس :بلند شہر میں پولیس نے سابق ایم ایل اے مرحوم حاجی علیم کے بھتیجے سفیان کے قتل کے سلسلے میں بی جے پی کے دیہی منڈل کے سکریٹری ستیندر عرف پنٹو چودھری اور اس کے دو بھائیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایک ملزم کو گنگیروا فلائی اوور کے پاس اوردو ملزمان کومامن روڈ سے گرفتار کرنے میں کامیا بی حاصل کی ہے ۔پولیس نے واردات کے دوران لوٹا گیا پستول بھی ملزمان کے قبضے سے بر آمد کیاہے ۔ وا ضح ہوکہ اتوار کے روز بلند شہر کے مرچی ٹو لہ ساکن عبد الوا حد کے بیٹے اکرم اور سفیان اپنے دوست قادر علی کے سا تھ مامن روڈ وا قع ڈاکٹر ممتاز کے 24بیگھہ آم کے باغ کوخرید نے کی نیت سے اس کی پیمائش کرنے گئے تھے ۔پیمائش کے دوران ملزم فر یق سے جھگڑا ہوگیا تھا ۔جس میں گائوں نیم کھیڑا ساکن ملزم ستیندر عرف پنٹو چودہری نے اپنے بھائیوں اور دیگر باشندگان کے سا تھ مل کر اکرم اور سفیان کے سا تھ مارپیٹ کر کے سفیان کو گاڑی سے کچل دیا تھا جس کی دوران علاج موت ہوگئی تھی ،جبکہ اکرم شدید طور سے زخمی ہوگیا تھا ۔ اس معا ملے میں متوفی سفیان کے بھائی محمد حذیفہ نے کوتوالی دیہات میں گائوں نیم کھیڑا ساکن ستیندر عرف پنٹو چودہری ،اس کے دو بھائی بھورا عرف روندر، ببلو عرف وجے ولد دھر مپال اور تیج پال ولد راجپال سمیت کئی نامعلوم کے خلاف قتل ،لوٹ وغیرہ میں مقدمہ درج کرایا تھا ۔ ایس پی سٹی شنکر پرساد کے مطا بق کوتوالی دیہات پولیس نے 7جنوری کو نامزد ملزم بھورا عرف روندر کو گنگیروا فلائی اوور کے پاس سے نیز ملزم ستیندر عرف پنٹو چودہر ی اور اس کے بھائی ببلو عرف وجے کو آج 8جنوری کو مامن روڈ نہر کی پٹری کے پاس سے گرفتار کیا ہے ۔
ملزمان سے واردات کے وقت لوٹی گئی لا ئسنسی پستول بھی بر آمد کرلی گئی ہے ۔ملزمان نے پولیس پوچھ تاچھ میں اپنے جرم کااعتراف کر تے ہوئے سفیان ،اکرم اورقادر کے سا تھ مارپیٹ کرناقبول کیاہے ۔ایک نامزد مفر ور ملزم اور نا معلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے ،انھیں بھی جلد گرفتار کیا جائے گا ۔












