سید پرویز قیصر
ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر جمی ایڈمس اپنی58 ویں سالگرہ آج منائیں گے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر9 جنوری1968 کو پورٹ ماریہ، سینٹ میری َ، جمائیکا میں پیدا ہوئے تھے۔وہ ایک اچھے وکٹ کیپر بھی تھے مگر انہوں نے کوئی ٹسٹ وکٹ کیپر کی حیثیت سے نہیں کھیلا۔
جمی ایڈمس نے اپنا پہلا ٹسٹ برج ٹاون میں اپریل1992 کو کھیلا تھااورآسڑیلیا کے خلاف جنوری2001میں سڈنی میں اپنے آخری ٹسٹ میںشرکت کی تھی۔ انہوں نے54 ٹسٹ میچوں میں شرکت کی جن کی90 اننگوں میں وہ41.26 کی اوسط اور37.57 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چھ سنچریوں اور14 نصف سنچریوں کی مدد سے3012 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ سات مرتبہ وہ صفرکا شکارہوئے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوت ہوئے بغیر208 رن ہے جو انہوں نے435 منٹ میں333 بالوں پر31چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سینٹ جونس میں نیوزی لینڈکے خلاف اپریل1996 میں بنایا تھا۔ اس ٹسٹ میں کسی بھی ٹیم کو جیت نہیں ملی تھی۔54 ٹسٹ میچوں کی60 اننگوں میں انہیں بالنگ کرانے کا موقع ملا جس میں وہ475.3 اوور میں1336 رن دیکر49.48 کی اوسط اور 105.66 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ27 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ ایک مرتبہ انہوں نے ایک اننگ میں پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور انکی سب سے اچھی بالنگ نو اور میں17 رن دیکر پانچ وکٹ ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈکے خلاگ برج ٹاون میں اپریل1996 میں انجام دی تھی۔ اس ٹسٹ میںویسٹ انڈیز نے دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
پندرہ ٹسٹ میچوں میں جمی ایڈمس کو ویسٹ انڈیز کی قیادت کرنے کا موقع ملا جس میں چار ٹسٹ میچوں میں انہوں نے جیت دلائی۔ پہلے چھ میں سے وہ چار میں فاتح رہے تھے جبکہ دو ٹسٹ برابر رہے تھے۔آخری نو ٹسٹ میچوں میں سے آٹھ میں ویسٹ انڈیز کو شکست ہوئی تھی اور ایک ٹسٹ برابر رہا تھاْ
پاکستان کے خلاف سڈنی میں17دسمبر1992 میں انہوں نے اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا جبکہ آسڑیلیا کے خلاف ملبورن میں9 فروری2001 کو وہ اپنا آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے تھے۔ انہوں نے کل127 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ۔ انکی105 اننگوں میں وہ28.62 کی اوسط اور60.98 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ14 نصف سنچریوں کی مدد سے2204 ر ن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ وہ سات مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور82 رن ہے جو انہوں نے آسڑیلیا کے خلاف پورٹ آف اسپین میں17 اپریل1999 کو136 منٹ میں102 بالوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹ سے کامیابی ملی تھی۔127 میچوں میں56 اننگوں میں انہیں بالنگ کرانے کا موقع ملا جس میں309.2 اوور میں وہ1499 رن یکر34.86 کی اوسط اور43.16 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ43وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ ایک مرتبہ انہوں نے ایک اننگ میں پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیااور انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی دس اوور میں37 رن دیکر پانچ وکٹ رہی جو انہو ں نے پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈمیں17 دسمبر1996 کو انجام دی تھی۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹ سے کامیابی ملی تھی۔












