نئی دہلی، (یواین آئی) کانگریس کی سابق صدر اور متحدہ ترقی پسند اتحاد کی سربراہ سونیا گاندھی کی صحت میں بہتری کے بعد اتوار کی شام کو سر گنگا رام اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ محترمہ گاندھی کو سردی اور دہلی کی آلودگی کی وجہ سے دمہ کی بگڑتی ہوئی علامات کا سامنا کرنے کے بعد 5 جنوری کو سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی صحت میں تیزی سے بہتری کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ محترمہ گاندھی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ پچھلے کچھ مہینوں سے دہلی کی آلودگی نے بہت سے لوگوں کو پریشانیوں میں مبتلا کر دیا ہے۔












