کٹیہار(عبدالمتین)سینئرریلوے اکاؤنٹینٹ محمداصغرعلی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔یہ تقریب ریلوے افسران،ذمہ داران وملازمین کی جانب سے ڈی آرایم بلڈنگ کٹیہارمیں منعقد ہوئی۔ مسٹر اصغرعلی 31 جنوری 2025کو اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہوگئے۔ طویل عرصے سے ریلوے اکاؤنٹس سیکشن میں ایمانداری، دیانتداری، محنت ولگن کے ساتھ نمایاں خدمات انجام دے رہے تھے۔ مسٹراصغرعلی تقریباً 38برسوں تک محکمہ ریل سے وابستہ رہے۔مسٹر اصغرعلی آر پی ایف سے ریل محکمہ کی خدمات شروع کی، کافی محنت، جدوجہد کے بعد اپنی قابلیت وصلاحیت کا لوہا منوایا اورریلوے اکاؤنٹس سیکشن میں اپنی جگہ بنالی۔مسٹر اصغرعلی کی زندگی کافی سنگھرششیل رہی ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھیں، کبھی ہمت نہیں ہاری اورنہ ہی حوصلہ پست کیا بلکہ مضبوط عزائم،بے خوف اورباوقار طریقہ سے اپنے کارفریضہ کو بحسن خوبی انجام دیا۔مسٹر اصغر علی کی بے پناہ خدمات اور بہتر نمایاںکارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئےریل افسران اورملازمین نے ایوارڈ، شال اور بوکیں دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر افسران نے کہا کہ آج ہم سے ایک محنتی، لگن شیل، ججھارو، حوصلہ مند، تجربہ کار، ایماندار سینئر ریلوے اکاؤنٹینٹ بچھڑرہے ہیں، جن کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔ان کا کام کرنے کا طریقہ بالکل الگ اور جدگانہ تھا۔ انہوں نے اپنی صلاحیت وتجربہ کااستعمال ریلوے کی بہتری وترقی کےلئے کیا ہے۔ مسٹراصغر علی نہایت سوجھ بوجھ کے ساتھ سینئر و جونیئر سے مل کرکام کرتے تھے، وہ ایک ملنسار اور سنجیدہ ورکرکے ساتھ ساتھ ایک بہترہنرمند انسان ہیں۔تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر اصغرعلی نے کہا کہ ہم ان سبھی افسران اور سینئر و جونیئر ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوںنے ہمیں ایوارڈ دےکرہماری حوصلہ افزائی کی اورہمیں اعزاز بخشی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک لمبے عرصے تک اس ریلوے ڈپارٹمنٹ میں جوبھی خدمات انجام دی ہے، اس دوران کسی کو بھی ہماری باتوں سے یا کسی بھی کام سے یا اخلاق سے تکلیف پہنچی ہو تو اس کےلئے معافی چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ ایمانداری و لگن کے ساتھ کام کرنےسے ہی دنیا میں پہنچان ہوتی لوگ ان کی قدر بھی کرتےہیں۔میری دعا ء ہے کہ آپ بہتر اور اچھام کام کریں، اتحاد واتفاق سے رہیں، آپس میں بھیدبھاؤ پیدا نہ کریں،پیارومحبت کے ساتھ ایک اچھے اورمثالی ہندوستانی بن کررہیں۔ اس موقع پر ریلوے افسران و ملازمین کے علاوہ آل بہار شیرشاہ آبادی ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ محمد حسن، ڈاکٹر محمد شہباز آفاق، ایڈوکیٹ محمد سلطان، ماسٹر محمد اسماعیل، محمدشفیق ریلوے ملازم، محمد اشرف الحق فوجی، نوجوان کانگریس رہنما محمدموسی ندوی ودیگر معزز اشخاص موجودتھے۔












